اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی سے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید اپنے بھائی جنید جمشید کی میت لینے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ متیوں کو آج صبح راولپنڈی اور اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
میت کے حصول کے لیے کراچی سے جنید جمشید کے بھائی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا کہنا ہے کہ جہاز حادثے کا شکار تمام میتوں کو آج صبح ساڑھے 9 سے 10 بجے تک راولپنڈی اور اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
شیر علی خان نے بتایا کہ یہاں لا کر میتوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔