بچے ہوں یا بڑے جنک فوڈ کس کو پسند نہیں مگر لوگوں کے درمیان اس کی پسندیدگی میں اضافہ اور اس کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان کس قدر خطرناک ہے اس سے یقینا آپ لا علم ہونگے۔
ان کھانوں میں چند ایسی اشیاء شامل کی جاتی ہیں جو انہیں بے حد لذیز بنا دیتی ہیں اور بچے ان کے عادی ہو جاتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے ذریعے بچوں کی دماغی صلاحیتیں کس حد تک متاثر ہوتی ہیں، یہ کھانے بچوں کے ناپختہ دماغ کو اثر انداز کررہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بچپن میں کھایا جانیوالا جنک فوڈ بچوں کی بڑھتی عمر کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ اسکے ذریعے بچوں کے رویوں میں تبدیلی سمیت دماغ بھی کمزور ہونے لگتا ہے ۔ جو بچے جنک فوڈ کھاتے ہیں اس کا اثر چند ہفتوں میں ہی نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔
فاسٹ فوڈ میں شامل فیٹس بچوں میں غصہ اور چڑچڑاپن پیدا کردیتا ہے ، مسلسل جنک فوڈ کھانے سے دماغ کے کچھ حصے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو پڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچے ضدی ہوجاتے ہیں۔