حویلیاں (جیوڈیسک) قومی ایئرلائن طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں آج پمز ہسپتال منتقل کی جائیں گی جس کیلئے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
پی آئی اے کے طیارے پی کے 661 گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کرتباہ ہوا تھا ، المناک حادثے میں عملے سمیت 47 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جن کی میتیں آج پمز ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے تابوت پمز ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں ، انتظامیہ ہسپتال کے مردہ خانے کے قریب لواحقین کے بیٹھنے کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔
میتوں کی حوالگی کے عمل کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو لاشیں ناقابل شناخت ہونگی ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔