رانا مبشر اقبال کا ہری پور کے قریب طیارے کے حادثہ پر شدید صدمے کا اظہار

PIA Plane Crash

PIA Plane Crash

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال نے نے ہری پور کے قریب ہونے والے طیارہ کے حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ دکھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔

انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے اور ان کے دکھ میں شریک ہوں۔ رانا مبشرنے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوںنے طیارے میں موجود تمام لوگوںجوکے طیارہ حادثے میں تھے اور جنید جمشید اور انکی اہلیہ کی وفات پر بھی گہرے ونج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش کیلئے دعا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل میں دلچسپی لے کر ان کے مسائل حل کرنا عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا معاشرہ افراد کی اجتماعی سو چ سے پروان چڑھتا ہے۔ ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اجتماعی مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ذاتی پسند اور نا پسند عوامی کی خدمت میں کبھی آڑھے نہیں آنی چاہیئں۔ رانا مبشرنے کہا کہ ہمیں بھوک ، افلاس ، بے روزگاری ، دہشت گردی ، اورلوڈشیڈنگ جیسے بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480