جنید جمشید سمیت47 قیمتی جانوں کے ضیاع پر تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی کا اظہار افسوس

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی کا حویلیاں کے قریب طیارہ کا ہولناک حادثہ اور حادثے میں مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت 47 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ ہولناک سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کرائی جائے اور جاں بحق ہونے والوں فی کس 5کروڑ روپے معائوضہ ادا کیا جائے۔

اشرف قریشی نے کہاکہ پی آئی اے میں سفارشی اسر و رسوخ کے ذریعے ملازمین کی بھرتی اور پرموشن نے ادارے کو تباہ اور حقدار ملازمین کو اُن کے جائز حق سے محروم کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی تمام جہازوں کو چیک کرایا جائے اور ناقص جہازوں کو فوری طور پر گرائونڈ کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک سانحہ سے قوم دو چار نہ ہو۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650