اسپارک کے زیراہتمام جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد

SPARC PAKISTAN

SPARC PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق کی جدو جہد میں سرگرداں غیر سرکاری تنظیم (اسپارک) کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں ورکشاپ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز فوٹو گرافی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی کے کریمنل لیوجی ،فیضیالیوجی اور سوشل لیوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

اس موقع پر بنائی گئی تصاویر جن میں امن ،مذہبی ہم آہنگی ،صبر و برداشت سمیت دیگر معاشرتی زندگی پر مبنی تیار کی گئی تھیں جسے شرکاء تقریب نے سراہا اور بہترین فوٹو گرافی پر طلباء و طالبات کو داد دی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی شہر کراچی کے معروف فوٹو جرنلسٹ آصف جے جا نے کہاکہ فوٹو گرافی انسان کی ذہنی تخلیق کو اُجاگر کرتی ہے اس کے ذریعے ہم اپنے سوچ کو دنیا کے سامنے لاتے ہیں ایک اچھا فوٹو گرافر اپنی تصویر کے ذریعے اس کی روداد بھی بیان کرتا ہے۔

انہوں نے اسپارک کی جانب سے فوٹو گرافی مقابلے کے انعقاد کو سراہااور اسے بہترین کاوش قرار دیا اس موقع پر اسپارک کے ذمہ دران کے علاوہ کراچی یونیور سٹی کے اساتذہ اور پروفیسرز بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل نے کہاکہ اسپارک بچوں کے حقوق کے ساتھ تعلیم و صحت اور نوجوانوں کی بہتری نگہداشت کے لئے متعدد پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مقابلے میں اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے فوٹو گرافر کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکٹ دیئے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر