واشنگٹن (جیوڈیسک) ہوم لینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر لیزا موناکو کے مطابق صدر نے تحقیقاتی اداروں سے کہا کہ ان الزامات کی تفتیش کر کے رپورٹ ان کے عہدہ صدارت کے دوران ہی پیش کی جائے۔
بیان کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو امریکی کانگریس کے سامنے رکھا جائے گا۔
لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سائبر حملے کوئی نئی بات نہیں لیکن اس سال نتائج پر اثر انداز ہونے کی بھرپور کوشش کی گئی۔