کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں گیس لیکج اور سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ ایک کمرے کی چھت اڑ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد دین محمد اور نعمت اللہ جبکہ پنج فٹی کے علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے مزید دو افراد دین محمد اور نعمت جھلس کر زخمی ہو گئے۔
تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے باعث کمرے کی چھت بھی اڑ گئی۔