کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھو کھر نے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثہ اور 47 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پر پوری قوم کی طرح کرسچن کیمونٹی بھی افسردہ اور سوگوار ہے۔
لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نعیم کھو کھر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ طیارہ حادثے کی اعلیٰ سطحی پر تحقیقات کرائی جائے اور ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے PIAکی تمام جہازوں کو عالمی ہواباز ادارے سے معائنہ کرایا جائے تاکہ سانحات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ فضائی سفر کے حوالے سے قوم میں پائی جانے والے خوف و حراس کا خاتمہ کیا جا سکے۔
نعیم کھو کھر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری معائوضے کی ادائیگی کی جائے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر