کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جشن عید میلاد النبیۖ جو ش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منا نے کے لئے بلدیہ کورنگی نے عبادت گاہوں کے اطراف ،گلیوں محلوں اور 12ربیع الاول کے موقع پر برآماد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کی بحالی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی دوستگی کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام تیز کے ساتھ جاری ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ 12ربیع الاول سے قبل ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں جاری بلدیاتی انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے تمام تر انتظامات علماء اکرام اورمنتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جا رہے ہیں۔
جلوسوں کے روٹس اور عبادت گاہوں کے اطراف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام اختتامی مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل کا لونی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اس موقع پر محافل میلاد او ر جلوسوں کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ مووجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے چاروں زونز میں علماء اکرام اور منتظمین کی تجاویز کی روشنی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے انشا اللہ باہمی تعاون کے ساتھ عید میلاد النبی ۖ پر مثالی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائیگا مختلف علاقوں میں کے دور ے پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور علاقائی سطح پر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنائی جا سکے۔