گجرات میں خوشحالی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ چوہدری عابد رضا

Kotla

Kotla

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) گجرات میں خوشحالی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔چوہدری عابد رضا ایم این اے۔ شناختی کارڈ لینے اور ممبر غائب کرنے والا دور گزر گیا۔ ہر ممبر ہمارے لئے قابل احترام ہے ہارس ٹریڈنگ اور دغابازی کے ہم قائل نہیں۔

تمام ممبران کی عزت نفس ہمارے لئے اہم ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ایک گلدستہ ہے اور تمام ممبر اس خوبصورت گلدستے کے پھولوں کی مانند ہیں۔ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ ن کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔تمام مسلم لیگی چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔

ہم نے ہمیشہ ظلم کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے پورے ضلع گجرات نے پہلے ہی حق سچ کی آواز پہ لبیک کہتے ہوئے ظالم کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اب تو رسمی کاروائی باقی ہے۔ ہمارا ٹکٹ عوام کی امانت ہے ۔ہم نے جس طرح حلقہ این اے١٠٧ میں ترقی کا کارواں رواں دواں کیا تھا اسی طرح پورے گجرات کو نکھاریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے اپنے تمام ساتھیو ں کی مشاورت سے اپنا پینل مکمل کرکے میدان میں اتار دیا ہے۔

بہتر اور نیک نیت نمائندے منتخب کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور یہ فرض پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے پورا کرنا چاہئے۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والے جتنا وقت سازشوں پہ لگاتے ہیں اتنا وقت اگر عوام کی خدمت اور تابعداری پہ لگائیں تو لوگ ان کو کندھوں پر اٹھا کر اسمبلیوں میں پہنچا دیں۔ ہمارے والد صاحب نے ہمیں حقیقی جمہوریت کا سبق دیا اور اپنا سارا وقت عوام کی آسائشات پوری کرنے پر صرف کرتے تھے۔

آج ہم بھی انہی کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے لوگوں کے درمیان رہتے ہیں ہمیں نہ تومحلوں اور نہ ہی عالیشان بنگلوں کا شوق ہے اگر شوق ہے تو صرف اللہ کی مخلوق کی خدمت اور غریب کی فلاح و بہبود کا ہے۔