عراق (جیوڈیسک) شمالی عراق کے علاقے غارا پر فضائی کاروائی سے دہشت گرد تنظیم PKK کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غارا علاقے پر ترک فضائیہ کے طیاروں نے ایک کاروائی کی، جس دوران سرحدی محافظ قوتوں پر حملے کی تیاری میں ہونے کا تعین کردہ دہشت گرد تنظیم کے 19 کارکنان کو وہیں پر بے بس کر دیا گیا ۔
آپریشن میں دہشت گردوں کی دو پناہ گاہوں، تین مورچوں اور ایک لاجسٹک مقام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔