کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر کے سماجی رہنماء شیر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ دیہہ شرافی کورنگی ملیر ندی کے کنارے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین میرے پر داد غلام رسول ولد قادر بخش کے اپنی ذتی ملکیت ہے لیکن کچھ عناصر سابقہ ناظم ناظم الدین، کونسلر نذر محمد بلوچ اور ہاں کے گدی نشین جہانزیب شاہ کے ہمراہ پولیس کی سرپرستی میں زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے۔
حالانکہ اس زمین کا کیس ملیر کورٹ میں چل رہا ہے مگر بعض عناصر ہماری زمین کو کچرہ کنڈی کے لئے زبردستی استعمال کر رہے ہیں، چائنہ کمپنی کے ذریعے پورے یوسی شرافی کا کچرا ہماری زمین پر ڈالا جا رہا ہے شیر محمد بلوچ نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ ،چیئر مین ڈی ایم سی ملیر اور دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ لینڈ مافیا سے ہماری زمین واگزار کرائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔