ترکی (جیوڈیسک) باشیقہ کیمپ کے حوالے سے تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد عراقی انتظامیہ کے ساتھ پہلی بار وزیر اعظم کی سطح پر رابطہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے عراقی ہم منصب حیدر العبادی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت عظمی کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق یلدرم اور عبادی نے دونوں ملکوں کے مابین تعمیری اور ہمسایہ گیری تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے پر مطابقت قائم کی ہے۔
انہی حلقوں کے مطابق دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور داعش کے ترکی اور عراق کی سلامتی کے لیے مشترکہ خطرہ ہونے اور اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لازم و ملزوم ہونے کے معاملے میں بھی اتفاق رائے قائم کیا ہے۔