ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جوڑ تور کا سلسلہ شروع، ظہرانوں، عشائیوں، و دیگر تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا، وکلاء کی اپنے گروپ کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوششوں کا آغاز، صدارت کے لئے میر ناصر بلال اور راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ پنجہ آزمائی کریں گے جبکہ جنرل سیکرٹری کی دوڑ میں سید زیشان مہدی اور یاسر عرفان گجر شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں گہما گہمی کا آغاز ہوگیا، انتخابی مہم کے دوران جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ہفتہ کیروز پروفیشنل لائرز فورم کے رہنما طاہر محمود اجہ ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں گروپ کے امیدواران سمیت دیگر وکلاء کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا ، جس میں خواتین سمیت مرد وکلاء حضرات نے شرکت کی، ظہرانہ میں سینئیر وکلاء شیخ یعقوب ایڈووکیٹ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ، سید ناظم حسین شاہ،فاضل صدیقی ،چوہدری قربان ،کے علاوہملک اعجاز طاہر ،بار کے موجودہ جنرل سیکرٹری ملک سجاد حسین،سید جابر شاہ نائب صدر،یاسر عظیم فنانس سیکرٹری،ملک حامد ،ملک خالد شہزاد،ملک امجد زمان،ملک اجمل شہزاد،سید رضوان حیدر،اشرف عاصم نون،سید اکرار حیدر،الطاف حسین ،شفقت ایزدی،جمشید عالم خٹک،محمد صدیق،سید مراد علی شاہ،خواتین وکلاء میڈم سارہ، میڈم ثمینہ،میڈم فرحانہ،میڈم ثوبیہ،میڈم روبینہ چوہدری،میڈم نویدہ،میڈم زینب،اور پروفیشنل لائرز فورم کے نامزد امیدوار برائے صدر میر ناصر بلال، جنرل سیکرٹری سید زیشان مہدی،جوائنٹ سیکرٹری ابرار مجوکہ،فنانس سیکرٹری غلام فاروق ،لائبریری سیکرٹری جمیل حسین شاہ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران میزبان تقریب طاہر محمود راجہ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل لائرز فورم کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،وکلاء کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،انھوں نے شرکت پر تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038