کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستان ہاوس میں منعقدہ چترال طیارہ حادثہ کیس کے شہدا کی تقریب فاتحہ خوانی میں تمام شہدا کے ایصال ثواب و مغفرت اور لواحقین کو صبرو قرار کی دعا کرانے کے بعد شرکاءو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن‘ پاکستان و پاکستانیوں کیلئے دہشتگردی سے بڑا خطرہ و عذاب ہے اور اگر متعلقہ اداروں نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کی بجائے کرپشن میں ملوث مقتدر طبقات کے تحفظ کی روایت برقرار رکھی تو اس ملک و قوم کو پہنچنے والے تمام نقصانات کے ذمہ دار دفاع اور انصاف کے وہ ادارے ہوں گے جن کی ذمہ داری ملک و قوم کا دفاع کرنا ‘ انصاف فراہم کرنا اور عدل و انصاف کا معاشرہ قائم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مبلغ اسلا م اور پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت چترال طیارہ حادثہ کیس میں شہید ہونے والے تمام مسافروں کی قاتل کرپشن ہے اسلئے اس قسم کے حادثات سے مستقبل میں محفوظ رہنے اور قوم کوتحفظ کی فراہمی کیلئے ضروری ہوچکا ہے کہ عدلیہ روایتی کردار چھوڑ کر حقیقی انصاف کرتے ہوئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پانامہ لیکس کیس کو مثال بنائے اور اس کیس میں ملوث ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد کو نشان عبرت بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسلام ‘ ایمان اور قرآن یہ تینوں بیش بہا نعمتیں ہمیں نبی آخرالزماں محمد مصطفی ﷺ کی نسبت سے ہی ملی ہیں جو ہمیں رب سے روشناس کراتی اور اس کی رضاءکے حصول کا راستہ دکھاتی ہیں اسلئے محمد مصطفی ﷺ سے محبت ہی دراصل رب کی اطاعت و خوشنودی کے حصول کی جانب پہلی سیڑھی ہے ۔خطیب و امام علامہ مولانا وسیم ضیائی ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار ‘ مفتی اسماعیل و دیگر مقررین نے سول ڈیفنس سا ¶تھ کے سربراہ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی میزبانی ‘ اقبال ٹائیگر کی نظامت اور ہارون حسین کعبہ والیہ ‘سید یاسین شاہ بابا ‘ صدیق باپو ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘صدیق زری والا ‘ علی مراد ‘ عمران سونی ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ یحییٰ خانجی تنولیکے تعاون سے بادامی مسجد گﺅ گلی کھارادر میں ہونے والی ”شان رسالت کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت مصطفی منانا ‘ محبوب خدا محمد مصطفی ﷺ سے محبت و عشق کا اظہار ہے اور چونکہ عشق و محبت مصطفی ایمان و اسلام کا جزوئے لازم ہے اسلئے اظہار عشق مصطفی اظہار ایمان کے مترادف ہے اسلئے ہر صاحب ایمان کو جشن مصطفی ﷺ مناکر رب کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ رب رحمن و رحیم نے ہمیں اپنے اس محبوب کا امتی ہونے کا شرف بخشا جس کی سیرت باعث ہدایت اور محبت باعث نجات ہے اور آخرت میں دیداراستحقاق فردوس ہے ۔ شان رسالت کانفرنس کے اختتام پر شرکاءکی تواضع لنگر و نیاز سے کی گئی جس کے بعد جلوس اظہار حب محمد ﷺ برآمد ہوا جو کھارادر کی تمام شاہراہوں سے گزرنے کے بعد واپس بادامی مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت تبدیلی مذہب قانون کو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے تبدیلی مذہب کے حوالے پاس کردہ بل کو منسوخ کرے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی نے ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی و دیگرنے ا سلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کم عمری میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق منظور کئے جانے والے بل کو مسترد کئے جانے پرسندھ حکومت سے اس بل پر عملدرآمد روکنے اور اس کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل وطن عزیز کے جید علمائے دین پر مشتمل ہے اور اگر اس کی جانب سے سندھ حکومت کا تبدیلی مذہب کا بل اسلام سے متصادم قرار دیا جارہا ہے تو یقینا ایسا ہی ہے اسلئے سندھ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل اور وطن عزیز کے تمام طبقات و مسالک کے جید علمائے دین سے رہنمائی کے حصول کے بعد ان کی سفارشات کی روشنی میں اس بل کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کے بعد ازسر نو اسمبلی میں لانا کر قانون سازی کا اپنا حق و شوق پورا کرنا چاہئے!