کراچی : شفافیت اور احتساب سے ہی کرپشن کا علاج ممکن ہے، پانامہ لیکس ہو یا کوئی بھی معاملہ سچ سامنے آنا چاہیے۔یہ لعنت اقتصادی ترقی اور بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی 4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے یونین کونسل آفس میں عالمی یوم کرپشن کے موقع پر منعقد مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی محتسب سے لے کر نیت تک متعدد ادارے ہمارے یہاں ہیہں لیکن ان کی کارکردگی قوم کی توقعات کے مطابق نہیں۔ فیروز خان اور عالم علی نے کہا کہ کرپشن بھی دہشتگردی کی طرح معاشرے کی ترقی کی دشمن ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج نے ضرب غضب شروع کی جس کے باعث بڑی حد تک معاشرہ پر امن ہوگیا اسی طرح حکومت کو بدعنوانی کے خلاف جنگ کرنا ہوگی ورنہ پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے۔