بدین (عمران عباس) ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت رضاکارو کے عالمی دن کے موقع پر بدین پریس کلب ھال مین ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص ایجوکیشن افسر سید عمران شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا کار بنا معاوضے کے غریب اور مستحق لو گو ں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں انہو ںنے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے گزشتہ کئی سا لوں سے یتیم اور بے سہا را بچو ں کی کفا لت کرکے ان کو معا شرے میں اہم مقام دلا نے میں جو کر دار ادا کر رہی ہے۔
اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ خدمت کر نا رفاقت رسولﷺاور جنت کا حصول ہے ہیلپنگ ہینڈ ضلع بدین کے سو شل آرگنا ئزر وحید احمد آرائیں نے بتا یا کہ آرفن سپورٹ پرو گرام کے تحت بدین ضلع کے نجی اور سرکا ری اسکو لو ں میں تعلیم حاصل کرنے والے 260 طلباءاور طا لبات کی کفالت کی جا رہی ہے اور ہر بچے کو ما ہا نہ3500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا تا ہے اور بچو ں کو درسی کتا بو ں سمیت اسکو لی یو نیفارم بھی مہیا کیئے جا تے ہیں اور ان تما م بچو ں کی فئملیز کی ما ہا نہ کفالت بھی کی جاتی ہے تا کہ ان بچو ں کو معاشی پریشانیاں نا اٹھا نی پڑیں انہو ںنے کہا کہ ان یتیم بچو ن کو معاشرے کا اچھا فرد بن کر ملک اور قوم کی خدت کرنے کی تربیت بھی دی جا تی ہے۔