پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممتاز سماجی کارکن اور پاکپتن ڈوپلمنٹ فائونڈیشن کے صدر محمد سعید احمد چشتی نے کہا ہے کہ نبی آخرالزماںۖ نے حجةالوداع کے موقع پر جو خطبہ ارشاد فرمایا اس سے بہتر انسانی حقوق کا چارٹر آج تک سامنے نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت محروم طبقات کو اسلام نے آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل جو حقوق دیے وہ آج تک کوئی نہیں دے سکا ۔ محمد سعید احمد چشتی نے کہا کہ بعض لوگ یورپین لوگوں سے مال بٹور کر مادرپدر آزاد سوسائٹی کو فروغ دینا چاہتے ہیں،لیکن معاشرے کے سلجھے ہوئے طبقات حقوق اور فرائض دونوں کو برابر لیکر چلنے کو توازن سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے عوام کے حقوق کو ہمیشہ غصب کیا گیا ۔لیکن اب ہم اپنے تعلیمی اور صحت کے حقوق کے علاوہ دیگر حقوق کے حصول کے لیے میدان میں آچکے ہیںاور انشاء اللہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے ساتھ معاشرے کے جو فرائض ہمارے اوپر عائد ہوتے ہیںان کی ادائیگی کے لیے بھی سوسائٹی کو آگاہ کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ جشن عید میلا د النبی ۖ کے سلسلہ نکالے جانے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاکپتن اور عارفوالا میں عید میلا دالنبی ۖ کے تین مرکزی جلوس نکالے جائیں گے ، جن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے الیٹ فورس، پولیس،قومی رضا اور محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار جلوس کے ساتھ سیکورٹی فراہم کر یں گے ،جلوس میں شرکت کرنیوالوں کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے مکمل سرچنگ کے بعد انہیں جلوس میں شریک ہونے دیا جا ئے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں غلہ منڈی پاکپتن اور عارفوالا میں د و بڑی محفل میلاد منعقد کی جا رہی ہیں جن کی داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کر کے شرکاء کی میٹل دیٹکٹر کے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائے گی۔کامران یوسف ملک نے بتا یا کہ الیٹ فورس اور پولیس کے مسلح دستے سڑکوں پر گشت کر یں گے جو چھوٹے بڑے جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(پیر توقیر رمضان سے) جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں گلیاں ،بازار سج گئے،آمد مصطفی ۖ کی خوشی میں جلوس،شہریو ں کی بھرپور شرکت۔بتا یا گیاہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں پاکپتن میں گلیاں اور بازار روشن ہو گئے شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر حضرت محمد ۖ کی آمد کی خوشی میں لائٹیں لگا کر گلیوں اور بازارو ں کو سجا دیا ہے ۔اسی طرح روزانہ حضرت محمد ۖ کی آمد کے سلسلہ میں شہری جلوس نکال رہے ہیں جس میں شہری پر جوش دیکھائی دیتے ہیں ،جلوس میں سیدی مرشدی یا نبی یانبی کے نعرے لگائے جاتے ہیں شہری اپنی اپنی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور ٹرکوں کو جھنڈیوں سے سجا کر جلوس میں شرکت کر رہے ہیں پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی ْۖ بڑے احترم اور جوش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم جشن عید میلادالنبی ۖ بڑے احترام اور جوش سے منارہے ہیں۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکپتن او رگرد نواح میں واپڈا کا 12 گھنٹوں سے زائد طویل بریک ڈائو ن،بریک ڈائون کے باعث پاکپتن شہراندھیرے میں ڈوب گیا ۔بتا یا گیاہے کہ میپکو کی طر ف سے گزشتہ رات اچانک تقریباً11 بجے کے بعد پاکپتن اور گرد ونواح میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی جس کے باعث پاکپتن شہراندھیرے میں ڈوب گیا ،طویل بریک ڈائون کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیںشہری علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ۔شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔میپکو ذرائع کے مطابق ساہیوال مین گرڈ یوسف والا میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو ئی ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈی بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کونسل کے انتخاب میں مسلم لیگ نے پارٹی ورکر خالد سعید خان چیئر مین شپ کے لیے ٹکٹ جاری کر کے ورکرز کے دل جیت لیے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر کو جا تا ہے جنہوں نے ایک ورکر کو پرموٹ کرتے ہوئے اسے ضلع کونسل کے چیئر مین کے لیے نامزد کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع پاکپتن میں مسلم لیگ (ن) کے کینیڈیٹ کی کامیابی کے لیے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی متحد ہو کر کوششیں کریں تا کہ ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا چیئر مین بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) چوری کی واردات کے دوران تین افراد نے شہری کی دکان سے قیمتی سامان چوری کرلیا۔بتا یا گیا ہے کہ محلہ شہید نگر کے رہائشی پرویز کی دکان میں پاس شوکت علی وغیرہ چار افراد بیٹھے تھے جنہوں نے پرویز کی عدم موجودگی میں دراز سے 70000 مالیتی کی گھڑی ، کیمرہ اور نقدی نکال لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔ 11-12-16