پیرمحل (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بلدیاتی الیکشنز کے تیسرے مرحلے کا سیاسی دنگل ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے دودھڑوں کے درمیان فیصلہ کن کردار چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل 70اور ان کے گروپ اور پی ٹی آئی کے ووٹران کا ہوگا جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل واضح اکثریت ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین ہونگے تفصیل کے مطابق ضلع کونسل کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار مسعود خان گادھی- چئیرمین اورشاہد گجراور ا حسان الحق وائس چیئرمین جبکہ چوہدری اسدالرحمن گروپ کی طرف سے بیگم فوزیہ خالد وڑائچ چیرپرسن اور عرفان اعظم سپرا اور اختر عباس کرمانی وائس چئیرمین جبکہ اس گروپ کے کورنگ امیدوارچوہدری ریاض الحق چئیرمین اور رانا وارث علی اور راجہ جاویداخلاص وائس چئیرمین ،پی ٹی آئی کی طرف سے سعید احمد سعیدی چیئرمین اور ارشد علوی اور رانا محمد اعظم وائس چئیرمین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری خالد سردار مسلم لیگ ن کے امیدوار جبکہ وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد ان کے مخالف امیدوار ملک کوکب رشید چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین کے لیے کاشف جان میو امیدوار کے طور پر سامنے آئے ٹوبہ میونسپل کمیٹی کے لئے مسلم لیگ ن کے تین پینل ہیں۔1-عاطف صفدر رندھاوا چیئرمین اور عبدالرشید وائس چئیرمین 2-ملک طارق مٹھو چیئرمین اور سجاد جمال وائس چئیرمین 3-افضل یعقوب ایڈووکیٹ چئیرمین اور الحاج طارق چوہدری وائس چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے دو پینل ہیں 1-غلام نبی مٹھو گجر چئیرمین اور سعیدالرحمن طاہر وائس چئیرمین ۔2۔۔میاں شہزاد احمد چئیرمین اور محمد علی سدھو وائس امیدوار کے طورپر سامنے آئے ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے دودھڑوں کے درمیان فیصلہ کن کردار چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل 70اور ان کے گروپ اور پی ٹی آئی کے ووٹران کا ہوگا جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کی واضح اکثریت چوہدری خالد سردار چیئرمین ہونگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار)شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کے قیصراشفاق ASIمعہ ہمراہی ملازمان بسلسلہ گشت اڈا بھسی چوک میں طیب عباس کو مشکوک پاکر روک کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 8لیٹرشراب برآمد ہوئی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار)اسلحہ کی نوک پر ہل چلاکر فصل گندم تباہ کرنے اور کھاد چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابقڈی پلاٹ کے رہائشی غلام مصطفی کی زمین میں لیاقت علی وغیرہ 8 نے زبردستی مسلح اسلحہ ہو کر زمین میں ہل چلا کر فصل گندم تباہ کردی اور پیٹر انجن والے کمرہ سے دو بوری کھاد چوری کر لی جس پرتھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ447/511/379/148/149 ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے انتخابات کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری خالد سردار ، دیگر امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیے تفصیل کے مطابق پیرمحل : حافظ محمد نجیب ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ پر امیدواروں کا اظہار اطمینان تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری خالد سردار مسلم لیگ ن کے امیدوار جبکہ وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد ان کے مخالف امیدوار ملک کوکب رشید چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین کے لیے کاشف جان میو امیدوار ، اور نذیر احمد چیئرمین جبکہ مشتاق احمد وائس چیئرمین کے طور پر سامنے آئے : حافظ محمد نجیب ریٹرننگ آفیسر نے سکروٹنی کے بعد دونوں فریقین کے اعتراضات پر طویل بحث کے بعد تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا دونوں گروپوںنے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کو خوش آئند قراردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار) آگاہی نہ ہونے کے باعث ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے رہ گئے حکومت پنجاب حقیقی چنائو کے پیش نظر کاغذات نامزدگی میں توسیع کرے چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل نمبر70 تفصیل کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے 9نومبر 2016کو دن چاربجے تک ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میونسپل کمیٹیوں کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے اس سے پہلے رات 12;;00تک کی مدت مقرر کی جاتی رہی آگاہی نہ ہونے کے باعث کی امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے محروم ہوگئے چوہدری عرفان الحسن چیئرمین یونین کونسل نمبر70نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین شپ کے لیے کاغذات نامزدگی میں توسیع کی جائے تاکہ حقیقی نمائندوں کا چنائو ممکن ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار) لاکھوں آبادی پر مشتمل پیرمحل شہر اور حلقہ پی پی89 عام نادرا قومی شناختی کارڈ آفس ایک کمرے پر مشتمل مین رجانہ روڈ پر آفس کے باہر سائلین کی لمبی قطاریں سائلین اور عملہ سخت پریشان فی الفور نادرا آفس پیرمحل کو پرانی لائبری اقبال پارک میں منتقل کیا جائے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو لازمی قومی شناختی کارڈ بنانے کے لیے مراعات کااعلان کیا گیا جس کے تحت کئی شرائط ختم کرکے شہریوں کی شناختی کارڈ کے لیے رسائی ممکن کی گئی لاکھوں نفوس پر مشتمل تحصیل پیرمحل او رحلقہ پی پی89 جس کے ارد گرد چالیس سے زائد دیہات آباد ہے عام شناختی کارڈ آفس سے رجوع کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر آرہے ہیں علاوہ ازیں پی پی 89کے ضمنی انتخابات کے باعث پیرمحل نادرا آفس میں علی الصبح لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے نادر اآفس پیرمحل مین رجانہ روڈ پر ایک دکان میں قائم کیا گیا جس میں نادرا کے تمام امور انجام دینے سمیت سائلین کو داخل کیا جاتا ہے مین روڈ رجانہ روڈ پر دفتر واقع ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے عوامی حلقوںنے مقامی انتظامیہ کو اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال کو نادرا آفس کے لیے دینے کی اپیل کی تھی مگر مقامی انتظامیہ نے عملدرآمد ر دور کی بات موقع دیکھنا گوارانہ کیا نادرا آفس پیرمحل ایک کمرہ پر مشتمل ہونے کے باعث سائلین اور عملہ سخت پریشان ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اے سی پیرمحل سے اپیل کی کہ پیرمحل شناختی کارڈ آفس اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال میں منتقل کیا جائے