کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی ) پاکستان چیپٹر کے تحت 12ویں ونٹر میٹنگ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، ونٹر میٹنگ میں شرکت کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایس ایم سی المنائی کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایم سی المنائی کے ٹرسٹی ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،ڈاکٹر سمیر قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایس ایم سی المنائی کی سالانہ ونٹر میٹنگ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سمیرا میاں،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر آصف عباسی ،ڈاکٹر جمال الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایم سی المنائی کے عہدیداروں نے بتا یا کہ سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے مورخہ 28دسمبر2016ء کو صبح 8بجے سیمینار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگا جس میں طبی ماہرین اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات امراض سے متعلق نئے ایجادات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرینگے اور رات 8بجے ایس ایم سی المنائی کے اعزاز میں سالانہ ڈنر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائیگا جس میں ایس ایم سی المنائی کے ساتھ ملک کی ممتاز شخصیات شرکت کرینگے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری