لندن (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ نے اپنی مقبول و کامیاب فلم کے کردار ‘کیپٹن جیک اسپیرو کے روپ میں لندن کے ایک اسپتال کا دورہ کیا، بچے انہیں دیکھ کر حیران اور خوش ہوگئے۔
کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار بچوں کا پسندیدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ جونی ڈیپ نے اس روپ میں مریض بچوں سے بہت دیر تک بات چیت کی اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس موقع کی بعض تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ جونی ڈیپ کی بیٹی لیلی روز کا بھی 2007 میں اسی اسپتال میں کامیاب علاج ہوا تھا۔