لاہور، قصور میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور قصور میں دو ٹریفک حادثات میں میاں ،بیوی اور بیٹے سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں بابو صابو انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے بریک فیل ہونے کےباعث ایک مسافر ویگن کو کچل دیا جس سے 10 سے زائد افرد زخمی ہوگئے۔

5 زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا بھی شامل ہیں، دوسری جانب قصور کے علاقے پتوکی میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکری ماردی جس موٹر سائیکل سوار غلام نبی، اسکی اہلیہ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔