جمبر (نامہ نگار) عید میلادالنبی کے حوالے سے پیف پارٹنر رفیق ماڈل سکول جمبر میں بچوں کے درمیان نعت اور تقریرکے مقابلے کرائے گئے۔ بچوں سے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے نبی آخرالزماں حضرت محمدۖ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریر ی مقابلوں میںہفتم کلاس کی ثنا رزاق نے پہلی ،اول کلاس کے معظم شاہ نے دوسری اورچہارم کلاس کی عاصمہ جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلوں میں نہم کلاس کی صدف صادق پہلے نمبرپر،کلاس ششم سے عائشہ غفاردوسرے اور چہارم کلاس سے ساجدہ یسین تیسرے نمبر آئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقیل خان کالمسٹ نے کہا کہ یہ حضوراکرم ۖ کی زندگی پوری دنیا کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ ۖ کی حیات طیبہ ہر انسان کے لیے مثل راہ ہے۔ سماجی و سیاسی راہنما سید ذاکر شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات اپنے محبوب حضرت محمد ۖ کے لیے بنائی۔
آپ ۖ کی زندگی مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ غیرمسلموں کے لیے بھی اپنی مثال آپ بھی۔