صحت کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور صاف رہنے کے لیے غسل کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن سردیوں میں بعض افراد روز نہانے سے کتراتے ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے بھی سردیوں میں روز نہانے کو جلد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر رانیلا ہرش کا کہنا ہے کہ سردیوں روز نہانے سے جلد متاثر ہوتی ہے لہٰذا ایسے افراد جو موسم سرما میں بھی روز نہانا پسند کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس عادت کو فوراً ترک کر دیں۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہماری جلد میں خود کار نظام موجود ہوتا ہے جو جلد کو خود بخود صاف کرتا ہے۔
اس کے علاوہ روز سردیوں میں نہانے سے جلد نہ صرف خشک ہو جاتی ہے بلکہ اس کی تہہ میں موجود ان مادوں کو بھی ختم کر دیتا ہے جو جلد کو موئسچرائزر اور تحفظ دینے میں مددگار ہوتا ہے۔ جِلد کے ماہرین کا کہنا ہے سردیوں میں روز نہانے سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے جو زہریلے مادوں سے جلد کو بچاتا ہے۔
اس کے علاوہ گرم پانی سے نہانے میں بھی ناخنوں کو نقصان پہنچتا ہے لہذا سردیوں میں روز نہانے کی عادت کو ختم کر دینا چاہیے۔