ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ملک بھر کی طرح واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبیۖ پورے مذہبی جوش و خروش اور نہائت عقیدت و احترام سے منایا گیا، واہ کینٹ میںمرکزی سیرت کمیٹی و شعبہ ویلفیئر پی او ایف واہ کینٹ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کے روز جشن عید میلاد النبی ۖ کا مرکزی جلو س جس میں پی او ایف فیکٹری کے مختکف گروپس ، کے علاوہ گردونواح کی مساجد ، مدارس ، دینی تنظیمیات ، سکولز و کلاجز ، فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے جلوس کے علاوہ 157 دستوں نے شمولیت کی جلوس میلاد چوک سے شروع ہوا جو مال روڈ سے ہوتا ہوا انوار چوک میں اکٹتام پذیر ہوا جہاں براڈوے سیوٹ ہاوس کے حاجی محمد اقبال نے جلو س کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ کیمپ حسب سابقہ روائت لگا رکھا تھا۔
انوار چوک کے استقبالیہ کیمپ میں خطیب جامع مسجد واہ کینٹ قاضی عبدالوحید نے خصوصی دعا کرائی ، انوار چوک کے علاہو مین گیٹ کے پاس امن کمیٹی کے اراکین نے بھی جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا جہاں سر پرست امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا قاضی محمد ادریس اور انکے رفقاء نے جلوس میں شامل علماء کرام اور ڈی آئی سی آر کو خصوصی شیلڈز پیش کیں جبکہ انوار چوک میں منعقدہ استقبالیہ کیمپ میں جلوس کے تمام شرکاء کو مٹھائی کے ڈبے تقسیم کئے گئے،جلوس میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل اور ایس ایچ او واہ کینٹ سٹی تھانہ ظہیر الدین بابر خود سیکورٹی کی نگرانی کر رہے تھے جبکہ ڈی ایس جہ بٹالین کے چاک و چوبن دستے بھی روٹ پر متعین تھے جو سیکورٹی کی نگرانی پر مامور تھے،جبکہ میلاد چوک میں انتظامیہ کی جانب سے واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے جہاں تمام شرکا جلوس کی مکمل چیکنگ کے بعد جلسہ گاہ میں شامل ہونے دیا گیا،اس کے علاوہ میلاد چوک پر ڈرون کمیرے کے زریعے بھی جلوس کی کوریج کا اہتمام کیا گیا تھا ، جلو س مکمل سیکورٹی کے حصار میں اکتتامی جگہ پہنچا ،جلو س میں پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی،جلوس جانے والے تما م راستوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038