پیرمحل کی خبریں 13/12/2016

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ بھرپور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تفصیل کے مطابق جشن عید میلاد النبی ۖکا مرکزی جلوس جامع مسجد صاحب لولاک سے برآمد ہواجس کی قیادت مولانا عبد اللہ چشتی، چوہدری خالد سردار، مولانا نعیم الدین رضوی، سعدالدین رضوی، مولانا محمد منظور احمد صفدر، مفتی محمد وسیم سیالوی سمیت مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی۔ جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا اللہ چوک پہنچا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، ممبران امن کمیٹی چوہدری سلطان احمد، صدیق پیارا، شیخ محمد اکرم ، میاں اسد حفیظ، منور حسین نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیاجلوس کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا جلوس کے راستوں پر لنگر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ گرم دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں عید میلاد البنی کے پر مسرت موقع پر لوگوں میں بھر پور جوش و خوشی نظر آرہا تھا ،جلوس میں شامل افراد نے اپنے اپنے موٹر سائیکلوں ،سائیکلوں اور گاڑیوں کو جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا رکھا تھا ،عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایاگیاہے،گلیوںبازاروںکوسبزپرچموں،جھنڈیوں،لائٹوں ،قمقموں،پھولوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات گئے ہیں۔عید میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر بڑوں کیساتھ ننھے بچوں کا جذبہ دیدنی تھاجو آقائے دوجہاں حضرت محمد ۖسے محبت کا اپنے معصومانہ انداز میں اظہار کرتے جوہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے سروں پر دستار باندھے مرحبا یامصطفی کے نعرے لگاتے نظر آئے ور ایس ایچ او رائے فاروق اور تمام پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے تھے اللہ والا چوک صدر بازار میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کی گئی جس میں علماء کرام مذہبی سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت تلاوت کلام پاک نعت شریف اور تقاریر میں حصہ لینے والے طلبامیں نان ہیڈ کوواٹر سے انعامات بھی تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے سات چیئرمین و ممبران ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مسلم لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر سردار مسعود خان گادھی کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل سے منتخب ہو نے والے سات چیئرمین یونین کونسل د ممبران ضلع کونسل نے رکن قومی اسمبلی جنید انوارچوہدری ، ایم پی ایز میاں امجد علی جاوید، میاں محمد رفیق ،کرنل(ر) ایوب خان گادھی کی موجودگی میں مسلم لیگ کے ٹکٹ ہو لڈر سردار مسعود خان گادھی کی حمایت کا اعلان کیا شامل ہونے والوں میں چیئرمین یونین کونسل عرفان الحسن چوہدری ، چوہدری افتخار گجر، افضل دییا، غلام علی موہل ، ،عمرانہ ظفر ممبر ضلع کونسل ہیں جبکہ یوس 65 کے چیئرمین غلام عباس کے کزن میاں غالب نواز کاٹھیا، میاں خضر حیات کاٹھیا نے بھی حمایت اعلا ن کیا جنید انوار چوہدری نے کہاکہ ہم پارٹی کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں ضلع کونسل کے لئے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار مسعود خان گادھی کی حمایت کا اعلان کرنے والوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں انشااللہ ضلع کونسل کے انتخاب میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ہمیں میاں نوازشریف کے فیصلہ پر پورا اعتماد اور بھروسہ ہے ہم اس فیصلہ کی مکمل پابند کرتے ہیں اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے دھند کے باعث ہائی ایس کوچ اور ڈالہ میں تصادم 6 افراد زخمی ہسپتال منتقل ایک شخص کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ریفر کردیا تفصیل کے مطابق دھند کے باعث سندھیلیانوالی روڈ پر پیرمحل بائی پاس پر ہائی ایس کوچ اور ڈالہ میں تصادم ہو گیا ہا ئی ایس کوچ میں زرعی یونیوسٹی فیصل آباد کے ملازمین میٹنگ کے سلسلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہے تھے زخمی ہونے والوں میں امانت علی، ذاکر، اللہ بخش، قدیر، اجمل ، مبشر شامل ہیں ان کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل منتقل کیا گیا قدیر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے جشن عید میلاد النبی ۖکی پرمسرت رات کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر کیک کاٹ گئے تفصیل کے مطابق صدر بازار پیرمحل میں 200پونڈ وزنی کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب، چوہدری خالدسردار، پیر آفتاب گیلانی نے کیک کاٹا ، سنی رضوی جامع مسجد میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیدمنور علی گیلانی،سید عرفان شاہ نقوی، صاحبزادہ سعد الدین رضوی، میاں اسد حفیظ، نجم الحسن سمیت دیگر نے کیک کاٹا ، محلہ مدینہ بلاک میںشیخ محمد ایوب،سمیع الرحمن خان کی طرف کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب ،حاجی محمد اقبال جنرل کونسلر، بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ، مفتی محمد وسیم سیالوی، محمد خرم شہزاد بھٹی محمد آصف محمد آیان اور محمد حذیفہ نے 100پونڈ کاکیک بھی کاٹا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کے قیصراشفاق ASIمعہ ہمراہی ملازمان بسلسلہ گشت اڈا بھسی چوک میں طیب عباس کو مشکوک پاکر روک کر چیک کیا جس کے قبضہ سے 8لیٹرشراب برآمد ہوئی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اسلحہ کی نوک پر ہل چلاکر فصل گندم تباہ کرنے اور کھاد چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈی پلاٹ کے رہائشی غلام مصطفی کی زمین میں لیاقت علی وغیرہ 8 نے زبردستی مسلح اسلحہ ہو کر زمین میں ہل چلا کر فصل گندم تباہ کردی اور پیٹر انجن والے کمرہ سے دو بوری کھاد چوری کر لی جس پرتھانہ پیرمحل پولیس مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے لاکھوں آبادی پر مشتمل پیرمحل شہر اور حلقہ پی پی89 عام نادرا قومی شناختی کارڈ آفس ایک کمرے پر مشتمل مین رجانہ روڈ پر آفس کے باہر سائلین کی لمبی قطاریں سائلین اور عملہ سخت پریشان فی الفور نادرا آفس پیرمحل کو پرانی لائبری اقبال پارک میں منتقل کیا جائے تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو لازمی قومی شناختی کارڈ بنانے کے لیے مراعات کااعلان کیا گیا جس کے تحت کئی شرائط ختم کرکے شہریوں کی شناختی کارڈ کے لیے رسائی ممکن کی گئی لاکھوں نفوس پر مشتمل تحصیل پیرمحل او رحلقہ پی پی89 جس کے ارد گرد چالیس سے زائد دیہات آباد ہے عام شناختی کارڈ آفس سے رجوع کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر آرہے ہیں علاوہ ازیں پی پی 89کے ضمنی انتخابات کے باعث پیرمحل نادرا آفس میں علی الصبح لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے نادر اآفس پیرمحل مین رجانہ روڈ پر ایک دکان میں قائم کیا گیا جس میں نادرا کے تمام امور انجام دینے سمیت سائلین کو داخل کیا جاتا ہے مین روڈ رجانہ روڈ پر دفتر واقع ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے عوامی حلقوںنے مقامی انتظامیہ کو اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال کو نادرا آفس کے لیے دینے کی اپیل کی تھی مگر مقامی انتظامیہ نے عملدرآمد ر دور کی بات موقع دیکھنا گوارانہ کیا نادرا آفس پیرمحل ایک کمرہ پر مشتمل ہونے کے باعث سائلین اور عملہ سخت پریشان ہے سماجی، سیاسی ، فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ پیرمحل شناختی کارڈ آفس اقبال پارک کے اندر موجود پرانی لائبریری اور ہال میں منتقل کیا جائے