لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے طلباء نے کھیوڑہ، قلعہ کٹاس، جھامرہ اور کلر کہار کے مقام پر تفریحی، تربیتی اور معلوماتی ٹور میں شرکت کی۔ دورہ میں علامہ نیاز کھرل بھی ہمراہ تھے انہوں نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی مناظر اور فطرتی مناظر سے خدا کی نشانیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔
معرفت خدا کے لئے دو نشانیاں ہیں سیر آفاق سیر انفس ۔کائنات کا مشاہدہ سے خدا کی حکمت خدا کی خالقیت اور اسکی ذات کی معرفت حاصل ہوتی ہے اس کی لطافت و ظرافت تک رسائی حاصل کرنیکا آسان ذریعہ ہے زمین سے زمانہ ماضی کے ان ربکم الاعلی کا دعوی کرنے والے جباروں کے آثار کا مشاہدہ کرتا ہے تو اس سے انسان کی ناتوانی بھی آشکا رہو جاتی ہے خدا نے کتنے بڑوں بڑوں کو خاک میں ملا دیا جو خدا کے سامنے جھک گئے کس قدر ان کو بلند اور پائیدار کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ زمین کی سیر انسان کو جسمانی توانائی حاصل ہوتی ہے جس سے وظائف کی انجام دہی کے لئے آسانی میسر آتی ہے ۔مرکزی نمائندہ برادر قاسم شمسی نے کہا کہ یہ دورہ جات معلومات اور مشاہدہ کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور تفکر و تدبر کی دعوت دیتے ہیں۔آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی تمام ڈویژن میں تفریحی دورہ جات کا سلسلہ جاری ہیں۔