سٹیل مل کی نجکاری تین ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ

Steel Mill

Steel Mill

اسلام آباد (جیوڈیسک) سٹیل ملز کی نجکاری تین ماہ میں مکمل کرلی جائے ، منتظم اعلیٰ پاکستان سٹیل ملز کا کہنا ہے کہ سٹیل مل کی کُل زمین کا بھی تخمینہ بھی لگا لیا گیا ۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر عذرا افضل کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس میں منتظم اعلیٰ پاکستان سٹیل ملز نے بتایا کہ ادارے کی کُل زمین کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے ، تین ماہ میں نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ 2008 میں تین ارب روپے کا منافع کما رہا تھا اور 2009 میں 26 ارب روپے کے خسارے میں چلا گیا ، اس موقع پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے سوال اٹھایا کہ ایک سال میں اتنا خسارہ کیسے ہوا ؟؟؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نیب حکام نے بتایا کہ رقم بہت بڑی ہے معاملہ اب نیب سے نکل کر عدالت میں اور ملزمان اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سٹیل ملز کو بند کروا کر اب اس کی زمین فروخت کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستان سٹیل ملز بند پڑی ہے اور اس کا خسارہ 2 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔