کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 14/12/2016

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) اللہ کی مدد اور عوام کے ووٹ سے اسمبلیوں میں پہنچے ہیں۔ کسی چور دروازے اورڈکٹیٹر کے ہاتھ تھامنے والے نہیں ۔میڈیا ٹرائل کرنے والے اللہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہیں۔ چوہدری عابد رضا ایم این اے۔ ہماری ہمہ وقت کوششیں عوام کی فلاح و بہبود پر لگی رہتی ہیں اللہ کے فضل وکرم سے نہ کبھی کسی ساز ش کا حصہ بنیں ہیں اور نہ ہی اوچھے ہتھکنڈوں کا سہار الیا ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارا کام اور ہماری کوششیں حلقہ این اے 107میں نظر آتی ہیں۔ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے والے ہتھکنڈے چھوڑ کر اب منت ترلے پر اتر آئے ہیں انشااللہ ڈسٹرکٹ اسمبلی کا کوئی بھی ممبر ان بے ضمیر ٹولوں کا حصہ نہیں بنے گا۔ ہم نے پوری نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی ہے اور عوامی خدمت کے بدلے ہمارے ساتھی ڈسٹرکٹ اسمبلی میں پہنچے ہیں وہ کبھی بھی ان لٹیروں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔ کوئی بھی عوامی نمائندہ اپنے ووٹوں کا سودا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انشاء اللہ بائیس دسمبر کا سورج ان کا سیاسی تابوت لے کر ڈوبے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں )امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کاحلقہ این اے 104کا دورہ۔ یوسی چیئرمینوں سے ملاقا ت کی ۔ چیئرمین عقیل بیگ یوسی دھمتل، چیئرمین چوہدری امتیاز یوسی بارو ، چیئرمین فیاض احمد یوسی چیچیاں،چیئرمین ارشد بھٹی یوسی سرخ پور،چیئرمین ضیا اکرم یوسی ماڑی کھوکھراںسے علیحدٰہ علیحدٰہ ملاقاتیں کیں۔ تمام چیئرمینوں نے اپنی حمایت کابھرپور یقین دلایا اور پارٹی کی مضبوطی اور ضلع گجرات کی ترقی کیلئے مل کر چلنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ا ن کے ہمراہ چیئرمین چوہدری انور عموآنہ،چوہدری شفقات عدالت، چوہدری حبیب الرحمٰن ڈھیری، چوہدری یوسف چن ، احسان اللہ
بلوچ و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں )آزاد ضلعی کسان ممبر چوہدری غلام احمد دھکڑانوالی کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ چوہدری غلام احمد کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اکٹھ چیئرمین یوسی عالم گڑھ چوہدری افتخار احمد کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون گجرات میں منعقد ہوا۔ جس میں شمولیت کرنے والوں میں چوہدری محمد علی تنویر، چوہدری شبیر احمد ایم پی اے، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن حاجی ناصر محمود،چوہدری مبشر حسین سابق ایم این اے ،راجہ اسلم سرائے عالمگیر ،چوہدری تنویر احمد گوندل، چوہدری شعیب رضا، چوہدری شیر افگن،غلام احمد کسان کونسلر دھکڑانوالی،نوابزادہ طاہرالملک، چوہدری اشرف ریحانیہ،مبشر، چیئرمین محمد ارشدبھٹی سرخ پور،چیئرمین ضیا محی الدین یو سی ماڑی کھوکھراں، چیئرمین محمد رفیق یوسی ٹانڈہ،چیئرمین ہارون رشیدبٹ کڑیانوالہ، چیئرمین احمد خاںیوسی ہزارہ مغلاں ،چیئرمین عامر مہدی بامتہ یوسی دھمہ ملکہ ،چیئرمین محمد علی یوسی حاجی والہ،چیئرمین محمد اکرم یو سی سانتل، چیئرمین محمد مقصودیوسی بھراج،چیئرمین محمد الیاس یوسی چک کمالہ ،چیئرمین محمد ارشدیو سی چوپالہ،چیئرمین کاشف محمود یوسی فتح پور،چیئرمین عتیق الزماں یوسی ڈوگہ،چیئرمین افتخار احمد یوسی عالم گڑھ و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Meeting

Meeting

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) چیئرمین عتیق الزماں ڈوگہ کی رہائش گاہ پر امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی حمایت میں اکٹھ منعقد ہوا۔ جس میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری شبیر احمد ایم پی اے، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری حید ر مہدی ایم پی اے، لالہ افضل چیئرمین ، راجہ اسلم سرائے عالمگیر، پروفیسر انور نسیم چیئرمین، چیئرمین عامر مہدی بامتہ یوسی دھمہ ملکہ ،چیئرمین محمد علی یوسی حاجی والہ،چیئرمین محمد اکرم یو سی سانتل،چیئرمین کاشف محمود یوسی فتح
پور،چیئرمین افتخار احمدیوسی عالم گڑھ و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں )ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا چوہدری مبشر حسین کے ہمراہ حلقہ این اے 105کا دورہ۔ دورے کے دوران چوہدری شبیر احمد کی چیئرمین یو سی گولیکی ناصر شیر وڑائچ، چیئرمین شاہد نعیم بٹ یوسی لنگے کے گھر آمد ۔ تمام چیئرمینوں نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اس دوران ان کے ہمراہ چوہدری اشرف خواص پور،میاں شیر افگن، ڈاکٹر عابد محمود غوری، حاجی جاوید اختر ایم ایل اے، عمران بامتہ ایڈووکیٹ، چیئرمین سید عقیل شاہ،چیئرمین لالہ افضل، سید عدیل شاہ و دیگر شامل تھے۔