جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں نعت خواں اور خطیب نے علمانے حضور پاکۖ کی زندگی مبارک پر بیان دیا۔اس پر وقار تقریب میں جرنلسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ جھنگ کے کوراڈیئٹیٹر شفقت سیال مہمان خصوصی تھے۔جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہددارن مدثراسماعیل بھٹی۔مہرکلیم اللہ خان سیال۔عامر رمضان ملک اور دیگر عہددران نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں محفل پاک کے اختتام پر پاکستان کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) افتخار حسین شاہ محکمہ فاریسٹ ڈسٹرکٹ جھنگ کی تعیناتی پر جھنگ کی عوام اور محکمہ کے عملہ میں خوشی لہرجھنگ کی عوام نے ان کے نیک نیتی پر جھنگ سرکل سے شاہ جیونہ قادر پور تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین شاہ جیسا ایمان دار فرض شناس انسپکٹر جھنگ کے لیے باعث سرمایہ ہے۔افتخار حسین شاہ جیسا انسان محکمہ میں آنے سے کیے پیچیدگیاں ختم ہوگئی۔محکمہ کے لوگ ایسے ایمان دار فرض شناس آفیسر کی ضررورت ہے جھنگ کی عوام کی طرف سے افتخار شاہ کے لئے دوستوں کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(تحصیل رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی کام پارٹ ون اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری امتحانات 2016کے سلسلہ میں ضلع میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکم میں مزید کہا گیا کہ کمرہ امتحان میں دوران پرچہ کتاب ، گائیڈ ، حل شدہ پرچہ جات، موبائل فون و دیگر ایسا مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو ہرگز ہمراہ نہ لائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں آئندہ تین روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چا ر لاکھ55ہزار 64بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے مجموعی طورپر1063ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خا ن نے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوںنے بتایا کہ آئندہ تین روزہ 19دسمبرتا 21دسمبر2016 انسداد پولیومہمکے آغاز سے قبل ہی بھر پور تشہیر کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافر بچوں کو بھی ویکسین دی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیوقطرے سے رہ نہ جائے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے والدین بھی اپنے بچوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لئے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلاوائیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے تفصیلا ت کے دوران بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے چا ر لاکھ55ہزار64 بچوںکو پولیو ویکسین پلانے کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے 1063ٹیموں کیلئے 196ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 923موبائل اور97فکسڈ جبکہ 43ٹیمیں لاری اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور چکوک میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ تین روزہ مہم کے بعد اضافی دو دن انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کرکے پولیو ویکسین پلائی جائیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Jhang
جھنگ(تحصیل رپورٹر ) بارہ ربیع الاول کے موقع پر تمام ریسکیو ہلکاروں کے اپنے فرائق احسن طریقے سے سرانجام دئے علی حسینن انچارج ریسیکو1122علی حسنین نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہر بھر میں نکلنے والے انیس جلوسوں کے لئے ریسکیو کی جانب مرکزی جلوسوں کے راستے میں 6خصوصی پوسٹیں قائم کیں گئیں تھیں جن تیرہ ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئے جن کے ساتھ تین ایمبولینسز بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو ہلکاروں نے اپنے فرائض احسن طریقے کا ساتھ سرانجام دئے جس پر وہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی جانب سے اس مبارک موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں کہا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروس ہمہ وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور ہر موقع پر عوام کو فوری امداد کو مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔