یوم ولادت رسولۖ کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے زیراہتمام ملک بھر میں جلوس عید میلاد النبیۖ نکالے گئے

گجرات: یوم ولادت رسولۖ کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے زیراہتمام ملک بھر میں جلوس عید میلاد النبیۖ نکالے گئے۔ گجرات میں عظیم الشان مرکزی جلوس میلاد النبی ۖ مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور دیگر مشائخ وعلماء کی زیرقیادت نکالا گیا۔ جس میں مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی اور ایک سو کے قریب چھوٹے جلوس شامل ہوئے۔ جلوس بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ، سٹاف گلہ، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے چوک جی ٹی ایس میں اختتام پذیر ہوا۔ جگہ جگہ جلوس میلاد النبیۖ کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کی گئے جبکہ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور نعرہ رسالت یارسول اللہ اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے مشروبات مٹھائیوں اور کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس سے حضرت پیر محمد افضل قادری، پیر محمد عثمان افضل قادری، پیر عبد اللہ جیلانی، علامہ ساجد القادری، علامہ راشد تنویر قادری، علامہ ابوتراب بلوچ، مفتی عبد الرحمن نعیمی، مولانا مظفر حسین طیب، مولانا منیر شاد، مولانا مختار سعیدی ودیگر نے خطابات کئے۔ جبکہ تلاوت قرآن مجید کے بعد قاری خالد محمود، اور شبیر حسین ساہی نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونینۖ پیش کیا۔ حضرت پیر محمد افضل قادری نے محمدی بیکرز سرگودہا روڈ پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ۖ امت مسلمہ کیلئے رب ذولجلال کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ لہذا آپ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار ہر صاحب ایمان پر لازم ہے۔ انہوں کہا کہ رب کائنات نے آپ ۖ کو رحمة للعالمین، ہادی کائنات، اسوۂ حسنہ، شافع محشر اور ساقی کوثر بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے مطابق اللہ تعالیٰ کی سب سے پہلی مخلوق نور محمدی ہے اور پھر ساری مخلوق اس سے پیدا کی گئی لہذا رحمة للعالمین ہونے کا معنیٰ یہ بھی ہے کہ پوری کائنات کو آپ ۖ کے نور سے وجود ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی طرف سے اٹھارہ سال کی عمر تک اسلام قبول کرنے پر پابندی دین مخالف اقدام ہے اس غیر اسلامی فیصلے کو فوری تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ نصاب تعلیم میں اسلامی تعلیمات، دینی اقدار، تاریخ اسلام اور خصوصا ناموس رسالت ۖ وختم نبوت کے موضوعات کو شامل کریں۔ آخر میں حضرت پیر محمد افضل قادری نے وزیر اعظم پاکستان کے جشن عید میلاد النبیۖ پر دیئے گئے پیغام کہ ”اگر مسلمان تعلیمات نبویہ پر عمل کریں تو ان کو دنیا وآخرت میں کامیابیاں حاصل ہونگی” کو بہت اچھا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے عملی صورت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر علماء نے کہا کہ آمد مصطفیۖ کائنات عالم کیلئے اجالا ہی اجالا ہے۔ آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دلوں کو ہدایت کا نور میسر آتا ہے۔ آپ کی سیرت ہی فلاح دارین کی ضامن ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے میلاد النبیۖ پر خصوصی انتظامات کئے تھے۔

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat

Eid Milad-un-Nabi Rallies Gujarat