کرسمس کے حوالے سے پانچواں مقابلہء مسیحی گیت سنگیت

Singing Competetion

Singing Competetion

میاں چنوں (ساحل منیر) کرسمس تقریبات کے حوالے سے قدیم اقلیتی مسیحی آبادی امرت نگر 133 سولہ ایل میں 17 دسمبر بروز ہفتہ بمقام فل گاسپل اسمبلیز چرچ ایل ایک عظیم الشان مقابلہ مسیحی گیت سنگیت منعقد ہو رہا ہے جس میں علاقہ بھر سے کوائرز اور سولو گائیک ولادت المسیح کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔پروگرام منتظمین کے اعلان کے مطابق اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو خوبصورت ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

اس مقابلہء مسیحی گیت سنگیت کے چیف آرگنائزر سلویسٹر مغل المعروف لٹو خان اورسرپرست پاسٹر شہباز ڈیوڈ انچارج ایف جی اے چرچ ہیں جبکہ مہمانِ خصوصی چوہدری سیمسن دتہ ممبر ضلع کونسل و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ خانیوال ہونگے۔