سندھ ہائیکورٹ نے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پالیسی طلب کر لی

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متلعق درخواست پر وفاق، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پالیسی طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق، سندھ حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پالیسی طلب کرلی اور وفاق کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بلاول بھٹو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق میری جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف، سیاہ شیشوں والی گاڑی بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔