بلدیہ وسطی میں 100 روزہ صفائی مہم کا چودھواں روز

Visit UC 45 Cleaning Compaign

Visit UC 45 Cleaning Compaign

کراچی : بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے چودھویں روز بھی صفائی کا عمل زور و شور سے جاری رہی۔ چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی نے یوسی چیئرمین ارتضی فاروقی کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 45 ناظم آباد نمبر2 کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا اور صفائی مہم کے اثرات اوربلدیاتی عملے کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں یو سی45 ناظم آباد فاروق گرائونڈ کے اطراف اور اندرونی گلیوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا۔ گرائونڈ کے اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات اور بلڈنگ میٹریل کے اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی بہبود اور تفریح کے مقامات پر لینڈ مافیہ کا قبضہ اور تجاوازات قائم کرنے کا عمل شہر اور شہری زندگی کو بدصورت بنانے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کے مذکورہ گرائونڈ کے اطراف میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کو بلاتاخیر منہدم کردیا جائے۔سینٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گرائونڈ کے اندرونی حصے میں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی روایت ختم کی جائے اور صفائی ستھرائی کرکے کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل شام کے وقت کھیلنے کے مواقوں اور سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکے۔

وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے کارکنوں کی انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود تندہی سے ہر کام سرانجام دے رہے ہیں۔بعدا زاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دفتر میں حسین آباد اور دیگر یوسیز سے آئے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سے ملاقات میں اُن کو ہدایت کی کہ 100 روزہ صفائی مہم ہر حال میں کامیاب بنائی جائے۔

جبکہ ہر یوسی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سختی سے آپریشن کرنے کی ہدایت کی ۔مزید بر آں ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کواستعمال کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق بہتر ین حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع کی حیثیت سے پہچانا جاسکے۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690