راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ بابر ٹو فضا، زمین اور سمندر میں بھی مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میزائل 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر ٹو میزائل میں جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور جدید ترین آلات استعمال کیے گئے۔
کروز میزائل بابر ٹو میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور انہوں نے اس موقع پر کہا کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔