کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 15/12/2016

Meeting

Meeting

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) لوگوں کے دلوں کو تقسیم کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ چوہدری شبیر احمد ایم پی اے ۔پورے گجرات کے باسی ایک خاندان کی طرح ہیںکوئی ان گھروں میں دراڑیں ڈالنے کا سوچے بھی نہ۔ ہم نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پورے گجرات میں ویر مکائو مہم شروع کی اور الحمداللہ درجنوں دشمنیوں کا خاتمہ کیا۔ دشمنیاں ڈالنے اور گھروں کو اجاڑنے والے آج پھر لوگوں کو تقسیم کرنے اور نفر ت کا درس دینے نکل آئے ہیں۔ ہم نے کبھی بھی کسی تحصیل ،حلقے ، یونین کونسل ،برادری اور شہر کو تقسیم نہیں کیاتمام گجرات کے باسی ایک جیسے ہیں ۔تحصیلوں اور برادریوں کی تقسیم کی منافرت پھیلانے والے بھائی چارے اور محبت کی فضا کو سبوتاژ کرنے نکلے ہیں۔الحمد اللہ ایک مٹھی اور ایک جاں بن کر میدان عمل میں آئے ہیں۔ہم نے تو ایک ہی سبق سیکھا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبو طی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو۔برادری ازم اور علاقے کی تقسیم جیسے فرسودہ خیالات اب ماضی کا حصہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں ) امیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویرکا حلقہ این اے 106کا دورہ۔ اس دوران انھوں نے مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں کے منعقد کئے گئے اکٹھ میں شرکت کی۔چیئرمین چوہدری اختر کوٹلہ قاسم، چیئرمین ملک گلزار یوسی جوڑا جلالپور، چیئرمین شہزاد احمد یوسی دیونہ منڈی، چیئرمین انور یوسی کرنانہ ، چیئرمین ریاض احمد یوسی ناگرانوالہ، چیئرمین قیصر ساہی یوسی باگڑیانوالہ، چیئرمین ظہیر عباس یوسی مچھیانہ کے گھروں میں منعقدہ اکٹھ میں خصوصی شرکت کی ۔ اس دوران ان کے ہمراہ امیدوار وائس چیئرمین میاں شیر افگن، میاں امجد محمود، چیئرمین راجہ ذوالفقار ، چیئرمین چوہدری ولائیت اللہ اویس، چیئرمین ملک اقبال ملکہ، چوہدری سرور بنیاں، چوہدری عمران انور کھاریاں، چوہدری عطا الہیٰ، مرزا احسان اللہ بلوچ، چوہدری حبیب ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں ) آزادممبر ڈسٹرکٹ کونسل میڈم زینت بتول کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اکٹھ۔ اکٹھ میں شمولیت کرنے والوں میںامیدوار ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر، امیدوار وائس چیئرمین میاں شیر افگن، میاں امجد محمود، چیئرمین انور یوسی کرنانہ ، چیئرمین ریاض احمد یوسی ناگرانوالہ، چیئرمین قیصر ساہی یوسی باگڑیانوالہ، چیئرمین ظہیر عباس یوسی مچھیانہ ،چیئرمین راجہ ذوالفقار ، چیئرمین چوہدری ولائیت اللہ اویس، چیئرمین ملک اقبال ملکہ، چوہدری سرور بنیاں، چوہدری عمران انور کھاریاں، چوہدری عطا الہیٰ، مرزا احسان اللہ بلوچ، چوہدری حبیب ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ ایک مذموم سازش کے تحت ووٹوں کے بکنے کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے ۔ہمارے لئے ہائوس کے تمام ممبران قابل احترام ہیں ایسی باتیں کرکے ممبران کی دل آزاری نہ کی جائے اختلاف رائے جمہوریت کا حق ہے۔ آزاد ممبران کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اس جماعت کے وژن اور عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں )چوہدری شبیر احمد ایم پی اے کی چیئرمین اکرم سانتل اور چیئرمین کاشف محمو د فتح پور کے گھر آمد،چیئرمین صاحبان نے امیدوار ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری جعفر اقبال ایم این اے ، چوہدری حیدر مہندی ایم پی اے، چوہدری مبشر حسین رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ، امیدوار وائس چیئرمین شعیب رضا، راجہ اسلم سرائے عالمگیر، چیئرمین عقیل شاہ ، چیئرمین لالہ
افضل، چیئرمین اشرف خواص پور، چیئرمین عامر مہدی، چیئرمین ملک اکرم سہنہ و دیگر شامل تھے۔