بدین : بدین کی سٹی او پی ڈی میں لڑکے نے لڑکی پہ فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار لی واقعہ کے نتیجے میں ملزم وقوعہ پر ہی ہلاک جبکہ لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کا تعلق ٹنڈو باگو کے نواحی علاقے سے تھا اور لڑکی قمر النسا آج مڈ وائف کی تربیت کے لئے بدین آئی تھی جہاں وہ سٹی او پی ڈی میں کلاس لے رہی تھی کہ لڑکے امتیاز لغاری نے اسے باہر بلوایا اور پستول سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
جبکہ لڑکے نے بھی موقع پر ہی خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی بعد ازاں لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں چل بسی پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔۔۔