حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا
Posted on December 16, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Boris Johnson
لندن (جیوڈیسک) اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں سفارت کاروں کو حلب میں جاری کشیدگی پر طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلب میں عام شہریوں کا تحفظ اور جنگ زدہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی نا گزیر ہے۔
یاد رہے کہ حلب پر شامی فوج کے قبضے کے بعد باغیوں اور ان کے اہل خانہ کا انخلا جاری ہے۔
ابتدائی طور پر بیس بسوں میں ایک ہزار سے زائد افراد پر مشتمل کانوائے کو مشرقی حلب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔