قصور کی خبریں 16/12/2016

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او عمارہ خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کونسل کے قیام سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ‘دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو فریضہ سمجھ کر ادا کریں ‘ضلعی حکومت عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایم پی ایز حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ، چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ڈی او سی عبدالسلام عارف ، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈی ایم او سید محمد رضا ،ڈی او بلڈنگ محمد سلیم ‘ ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری ریاض احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو حکم دیا کہ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کے مینٹس تمام ہیلتھ کونسل ممبران کو بروقت پہنچائیں جائیں تا کہ وہ ہیلتھ کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا موثر طریقے سے جائزہ لے سکیں ۔ اس موقع پر ایم ایس نے اجلاس کو بتایا کہ پچھلی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور نئے طبی آلات کی خریداری بھی کر لی گئی ہے اور جلد انسپیکشن کمیٹی کی اجازت سے یہ سامان متعلقہ شعبوں کے حوالے کر دیا جائیگا۔ اجلاس میں ہسپتال کے پرانے دروازوں کو تبدیل کر کے نئے ایلو مینیم کے دروازے لگانے کے حوالے سے کئے گئے فیصلے کے بارے میں ڈی او بلڈنگ نے بتایا کہ تمام دروازے تبدیل کر دیئے گئے ہیں اور کونسل کی ہدایت پر رنگ و روغن کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ڈی سی او قصور نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں عارضی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی گارڑز کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر اہلکار اپنی اپنی ڈیوٹی کو خدمت کے جذبے کے تحت سرانجام دیں تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام نہ کرنیوالے ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انکے خلاف محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ بعدازاں ہیلتھ کونسل ممبران نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کا آلودگی کا باعث بننے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ایک ہسپتال اور ایک لیبارٹری سیل ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات فہیم نسیم نے انسپکٹرز محمد ناصر ، وقاص امین ، اشرف گجر اور عبدالرشید کے ہمراہ ضلع قصور کے مختلف ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی چیکنگ کی اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات ‘ہسپتال کا فضلہ صحیح طریقے سے تلف نہ کرنے پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014ء کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے آصف ہسپتال پتوکی اور پنجاب لیبارٹری قصور کو سیل کر دیا ہے ۔ ڈی او ماحولیات فہیم نسیم نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ انفیکشن فضلہ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانے کا انتظام کریں اور ایسا نہ کرنے والوں کو کسی طرح کی رعایت نہ دی جائیگی ۔ علاوہ ازیں ڈی او ماحولیات نے کھڈیاں خاص اور تحصیل چونیاں کی مارکیٹوں میں پولیتھن شاپنگ بیگ بیچنے والے دوکانداروں کیخلاف بھرپور کاروائی کی ۔انہوں نے بتایا کہ کالے شاپر انسانی صحت کیلئے مضر ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کالے پولیتھن بیگ بنانے اور اور بیچنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Kasur

Kasur