کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے چیرمین امجد علی خان سندھ کے سیکریٹری عبدالناصر کے علاوہ عابد افتخار ملھی ، محمدیعقوب ، طارق حسین ، ممتاز احمد، عظمت اللہ خان اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین نے میڈیا کے افراد کو اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایسوسی ایشن دسمبر تافروری 3 مردوں اور ایک خواتین کا ٹورنامنٹس آرگنائزکرے گی جن کاآغاز 25 دسمبر سے قائد اعظم گولڈ کپ سے ہوگا 5 فروری سے زوالفقار علی بھٹو گولڈکپ 8 جنوری سے انٹرکالجیٹ بوائز ٹورنامنٹ اور 15 جنوری سے عیٰسی لیب گرلز ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔
طارق حسین نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے ریفریز کے معاوضے میں اضافہ کا فیصلہ کیا جس کا اطلاع قائد اعظم گولڈکپ سے ہوگا ایسوسی ایشن نے پشاور میں منعقد ہونے والی جونیئر چیمپین شپ کے ٹرائیلز کے لئے سابق کھلاڑی محمدیعقوب کی سربراہی میں ایک سلیکشن کمیٹی بنائی ہے جس میں غلام رسول ، شریف الحسن ، ظفر اقبال اور فواد امجد شامل ہیں یہ سلیکشن کمیٹی قائداعظم گولڈ کپ میں کھلاڑیوں کی کا رکردگی کا جائزہ لیگی ایسوسی ایشن نے 23 اور 24 ریفریزکو 2 روزہ ریفریز ریفریشر کورس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں نوجوان ریفریز کو خصوصی تربیت دی جائیگی۔
اس موقع پر صدر غلام محمدخان نے اپنی جانب سے 3 ٹیموں کو باسکٹ بال کٹ عطیے کے طور پر دیں غلام محمدخان نے اس موقع پر نیشنل بینک ، بلدیہ جنوبی ، سندھ اسپورٹس بورڈ ،SOA کو2016 میں باسکٹ بال کے فروغ میں مدد کرنے پر اور میڈیا کا باسکٹ بال کھیل کی بھرپوتشہیر کرنے پر اظہارتشکرکیا غلام محمدخان نے سابقہ متوازی ایسوسی ایشن بنانے والے عہدے داران کے لئے عام معافی کا اعلان کیا اور ان کھلاڑیوں کو جنہوں نے تحر یری معافی دئے ہیں ان کو معافی دے دی۔
انہوں نے میرپورخاص کے لئے میرپورخاص میں باسکٹ بال کو چنگ کیمپ کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کو چیز کوبھجنے کا اعلان کیا اور ان کو چیز کے تمام سفری ،رہائشی اخراجات وہ اسپانسرکرینگے