پورٹوریکو (جیوڈیسک) ماریا شراپووا ٹینس کی پیاس بھجانے پورٹو ریکو پہنچ گئیں۔ روسی سٹار نے اولمپک چیمپئن مونیکا پیوگ سے نمائشی میچ کھیلا۔ دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا۔
پہلا سیٹ مونیکا نے 3-6 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے میں ماریا شراپووا 1-6 سے کامیاب رہیں۔ آخری سیٹ مونیکا نے 8-10 سے جیت کر مقابلہ جیت لیا۔ ڈوپنگ کے جرم میں ماریا شراپووا پر اپریل 2017ء تک انٹرنیشنل ٹینس کے دروازے بند ہیں۔