شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ پر مشتمل ایپلٹ اتھارٹی نے بلدیہ شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کے امیدوار امجد نذیر بٹ کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے بارے میں ریٹرننگ آفیسر تنویر احمد ورک کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور تاجر راہنما امجد نذیر بٹ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے جن کے ساتھ پینل میں وائس چیئر مین کے امیدوار چوہدری کاشف بشیر ورک ہیں ۔ فاضل ایپلٹ اتھارٹی نے امجد نذیر بٹ کی طرف سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار برائے چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل کو مسترد کر دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر پر مشتمل ایپلٹ اتھارٹی نے بلدیہ مریدکے کی چیئر مین شپ کے امیدوار کبیر احمد اور وائس چیئر مین کے امیدوار احمدنواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے جن کے کاغذات نامزدگی بارہ منٹ تاخیر سے پہنچنے کی بناء پر ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کرتے ہوئے وصول نہ کئے تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلع کونسل کی چیئر مین شپ کے لئے (ن ) لیگ کے ہی دو دھڑے آمنے سامنے شیخوپورہ (حامد قاضی سے )شیخوپورہ میں بلدیاتی اداروں میں اپنی دھاک بٹھانے کے لئے (ن ) لیگ کے ہی دھڑے آمنے سامنے آگئے ضلع کونسل کی چیئر مین شپ کے لئے ایک طرف وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین گروپ کے رانا احمد عتیق انور اور دوسرے امیدوار جو مقابل ہیں سردار شہزاد ڈوگر انکا تعلق سٹی ایم این اے میاں جاوید لطیف اور ایم این اے سردار عرفان ڈوگر گروپ سے ہے ۔ ضلع کونسل کی چیئر مین شپ کے لئے رسہ کشی ان دنوں پورے عروج پر ہے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کی دوڑ نے مسلم لیگ (ن ) کو دو حصوں میں بانٹ کر رکھ دیا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایک پارٹی کا امیدوار بھی ایک ہی ہوتا مگر حکومت خواہ ملک کی ہو یا ضلع کی اقتدار تو اقتدار ہوتا ہے نہ کچھ ایسے ہی حالات آج کل شیخوپورہ میں نظر آرہے ہیں اور دونوں گروپ ہی زبانی طور پر اپنی اپنی عددی برتری کے دعویدار ہیں ۔ علاوہ ازیں بلدیہ شیخوپورہ کی چیئر مین شپ کے لئے تا حال تین امیدوار آمنے سامنے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سٹی ایم این اے کے برادر حقیقی میاں امجد لطیف ،معروف تاجر راہنماء اور سابق سٹی صدر مسلم لیگ (ن ) امجد نذیر بٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئر مین بلدیہ حاجی غلام نبی ورک شامل ہیں باخبر ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حاجی غلام نبی ورک اور امجد نذیر بٹ میں سے کسی ایک امیدوار کو لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضلعی حکومت نے مردم شماری کے لئے ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں شیخوپورہ ( دانیال منصور سے )ضلع بھر سے مردم شماری کے لئے ملازمین کی تقرریاں کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے یہ کام صوبائی سینسسکمشنر کی ہدائت پر شروع کیا گیا ہے اس سلسلہ میںمحکمہ ہیلتھ ،محکمہ تعلیم ،بلدیات اور محکمہ مال کے ملازمین کی فہرستیںضلعی حکومت نے طلب کر لی ہیں۔