جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ کی دوسری برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈی او کوآپریٹو،مہر عمر دراز، ڈی ڈی اوسوشل ویلفیئر فضل عباس، چیئر مین بیت المال ریاض حسین عشرت، ڈسٹرکٹ جنرل منیجر این سی ایچ ڈی احسان اللہ، رکن ڈی سی سی ریاض نول ، میڈم عظمیٰ امیر ، وکلائ، سیاسی و سماجی شخصیات ، طلباء طالبات اوردیگر ضلعی افسران وسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او سی ڈی غلام اصغر جلبانی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے بہادری اورجرات سے دہشتگردوں کامقابلہ کرتے ہوئے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس کرب ناک سانحہ کادرد پوری انسانیت نے محسوس کیا اورپاکستانی قوم کو دہشتگردی کے خلاف مزید پرعزم اورمتحد بنادیا۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو معاشرے میں دہشتگردی جیسے ناسور میں شامل ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنے اور ملک و قوم کی حفاظت و سلامتی کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ اظہر عباس عادل، ریاض حسین عشرت، احسان اللہ اور دیگر مقررین نے آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ کے حوالہ سے اپنے رد عمل کے دوران دہشتگردی کے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیااورکہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بعد ازاںسانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طلباء و اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی طرف سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے آفس میںشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے علاوہ واک بھی منعقد کی گئی جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس دفتر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریسکیو 1122کا ریسکیو محافظ رضار کا روں کی رجسٹریشن کا فیصلہ ۔علی حسین جھنگ( تحصیل رپورٹر) انچارج ریسکیو 1122علی حسین نے میڈ یا کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت پنجاب بھر میں حادثات اور سانحات کے دوران ریسکیو 1122کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے رضاکاروں کی رجسٹریشن کرنے کے فیصلہ کیا ہے جسے کہ ریسکیو محافظ کا نام دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جس کے لئے ریسکیو کی جانب سے ریسکیو محافظ اینڈ رائڈ اپلیکیشن متعارف کر وادی گئی ہے شہر ی اس ایپ میں اپنانام اور موبائل نمبر درج کر یں گئے اور ریسکیو کے پاس رجسٹرڈ ہوجائیں گئے اس کے علاوہ رجسٹریشن کے خواہش مند افراد ریسکیو کے دفتر سے فارم حاصل کرکے بھی رجسٹر یشن کرواسکتے ہیں تمام رجسٹر ڈ ہونے والے ریسکیو محافظ رضاکاروں کو ریسکیو 1122کی جانب سے تربیت بھی دی جائے گئی اور انہیں مقامی یا دیگر اضلاع مین ہونے والے حادثات یا سانحات میں بھی مدد کے لئے بلایا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریسکیو 1122میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے دعائیہ تقریب کا انعقاد جھنگ( تحصیل رپورٹر) ریسکیو 1122کے مین اسٹیشن جھنگ پر ایک د عائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مین انچارج ریسکیو علی حسنین ،کنٹرول روم انچارج طاہر عباس ، ریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین اور میڈ یا کو ارڈینئٹر محمد زبیر سمیت تمام ریسکیو اہکاروں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد انچارج ریسکیو1122علی حسنین نے کہا اس روز ہمارے پھول سے بچوں کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا لیکن ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گئے وہ ہمیں آج بھی یاد ہیں اور ان کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائے گئی اور پاک فوج ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کر کے رہے گئی آخر میں تمام شہداء کے لئے دعا کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( تحصیل رپورٹر )سا نحہ آر می پبلک سکو ل کو دو بر س مکمل ہو گئے ۔ سا نحہ اے پی سی پشا ور میں شہید ہو نے و الے بچو ں کی یا د میں ضلع بھر میں تقر یبا ت منعقد ہو ئیں ، جس میں سا نحہ میں شہید ہو نے وا لے بچو ں اور اساتذ ہ کیلئے خصو صی د عا ئیں کی گئیں ۔ سا نحہ اے پی سی کے حو الہ سے ایک تقر یب کیڈ ٹ کا لج جھنگ میں منعقد ہو ئی جس میں کا لج کے طبا ء و طا لبا ت کی کثیر تعد اد نے د عا ئیہ تقر یب میں شر کت۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے پر نسپل کیڈ ٹ کا لج کما نڈ ر (ر)صہیب فارو ق نے کہا کہ سقو ط ڈھا کہ اور سا نحہ آر می پبلک سکو ل پشا ور کو پا کستا نی قو م کبھی بھلا نہیں سکتی۔ آر می پبلک سکو ل کے معصو م بچو ں اور د ہشتگر د ی کے خا تمہ کیلئے پا ک فو ج کے شہدا ء کا خو ن ر ائیگا ں نہیں جا ئے گا ان کی قر با نیو ں سے ملک سے د ہشتگر د ی کا خا تمہ ہو چکا ہے د ہشتگرووں کو ان کے خو ن کا حسا ب د ینا ہو گا انہو ں نے کہا کہ سا نحہ پشا ور کے بعد پا کستا نی قو م متحد ہو چکی جس کی و جہ سے پا کستا ن سے د ہشتگر د ی کا خا تمہ ہو چکا ہے ۔تقر یب میں سا نحہ کے شہدا ء کیلئے د عا مغفر ت کی گئی اور ان کو بھر پو ر انداز مین خر اج عقیدت پیش کیا گیا اور د ہشتگر د ی کے خا تمہ کیلئے پا ک فو ج کی قر با نیو ں کو سر اہا۔تقر یب میں میڈ م حو ر شما ئل ، اکر م مغل ،صا حبز ازہ عثمان غنی ،ملک سکند ر حیا ت ، محمد اقبا ل ،محمد اظہر عبا س بھی مو جو د تھے ۔