کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) شہید بچوں کے خون کا قرض دہشتگردوں کا مکمل صفایا کر کے اتاریں گے۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد۔ بچوں کی عظیم قربانیوں نے پوری قوم کو نیا عزم دیا، نئی نسل کو پرامن پاکستان دے کر جائیں گے۔ سانحہ پشاور کی دوسری برسی پر ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا پیغام۔ ان کا کہنا تھاکہ دو سال پہلے انسانیت کے دشمن سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں اور علم کی شمع روشن کرنے والوں کو بد ترین بربریت کا نشانہ بنایا، قوم اس دلخراش سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، معصوم بچوں کے خون کے نتیجے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک دھرتی کو پاک کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ کاآغاز ہو چکا ہے، انشاء اللہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے اتاریں گے،شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ان بچوں کی عظیم قربانیوں نے نئی روح پھونک دی ہے اور ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جہالت کے بیج بونے کی خواہش رکھنے والے درندوں کی یہ بزدلانہ کاروائی بچوں کو حصول تعلیم سے نہ روک سکے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں)فتنے کو کچل ڈالنا چاہئے کیونکہ فتنہ فساد کرنے والوں کو ختم کرنا ثواب کا کام ہے۔چوہدری محمد علی تنویر۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا مشن ہے۔ انشا ء اللہ منتخب ہو کر خدمت کی تاریخی روایات قائم کریں گے۔ تاکہ بعد میں آنے والوں کے لئے سوائے خدمت کے اور کوئی ایجنڈا نہ بچے۔ جھوٹے پراپیگنڈے کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہونگے۔ ہم گھبرانے والے نہیں ،ڈٹ کر کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہیں اور آخری سانس تک عوام کی خدمت کرتے رہیںگے۔