گجرات (جی پی آئی) الحاج شیخ شاہد محمود آف مسلم ٹریڈرز کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز روحانی شخصیت حافظ اشفاق انور سیفی آف پرواز فین نے کی جبکہ خصوصی شرکت حاجی ارشد جاوید صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپی یونین اٹلی نے کی، ممتاز عالم دین علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا اور دعا کرائی۔ اکبر علی غزالی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ ممتا زثناء خوان رسول ۖ سید عثمان شاہ، حافظ تصور حسین عطاری نے بارگاہِ رسالت ۖ میں ہدیۂ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر امتیا زشیخ ، الحاج محمد اقبال گھمن، چوہدری شاہد جاوید GTV، حاجی اعجازاحمد رحمانی، حافظ اشرف نقشبندی، سجاد میر، رانا مجید اشرف، حاجی نذیر جنجوعہ، مرزا پرویز، ابوبکر شیخ، حامد شیخ، یاسین شیخ، عمر شیخ، بلال شیخ، حاجی عنایت شیخ، قاسم شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی دعوت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی )گزشتہ دس سال کے عرصہ میں نو لاکھ بتیس ہزار اکاون (932051) پاکستانی غیر قانونی طریقہ سے بیروب ممالک روزگار کی تلاش میں گئے۔ جن میں سے 14628 افراد اس وقت مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔ جبکہ 48160 پاکستانیوں کو عرب ، افریقہ اور یورپ کے ممالک نے ڈیپورٹ کیا۔ یہ بات گزشتہ روز ممتاز مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پیرون ممالک جانے کا رحجان دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ اسکو کسی نہ کسی طریقہ سے روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا سال 2005ء تا سال 2015ء کے دوران ابو ظہبی میں 1571 کویت میں 2927 عراق میں 403 منامہ میں 1655 قطر میں 348 جدہ سعودی عرب میں 1632 مسقط میں 2190 اور سوہل کوریا میں 62 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا۔ جہاں پر انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ پاکستانی سفارخانے ، مشن اور قونصلیٹ آفسز خواب خرگوش کے مزے اڑا رہے ہیں ۔ اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ صرف کاغذی اعداد و شمار کے ذریعہ اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں فلاں جگہ پر وزٹ کیا اور محنت کشوں اور اس ملک کی حکومت کے اعلی افسران سے بات چیت کی ہے۔ جو کہ سرا سر غلط ہے۔ پیرزادہ امتیاز سید نے کہا کہ پاکستان کے مقابلہ میں انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے فارن آفسز کی کارکردگی کہیں بہتر ہے۔ وہ ہر وقت اپنے ملک کے شہریوں کیساتھ رابطہ میں رہتے ہیں۔ اور اگر انکے کسی ملکی کو کوئی پریشانی لاحق ہو تو وہ ہر طرح کی مدد فراہم کرتے ہیں ۔ جبکہ اگر کسی مشکل مین پھنسا ہوا کوئی پاکستانی غلطی سے کسی سفارتخانہ میں امداد لینے کے لئے چلا جائے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ تم یہاں آئے کیوں تھے۔ گھر رہتے۔ بیرون ملک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے سفارتخانوں کی کارکردگی سے ہر گز مطمئن نہ ہیں ۔ کیونکہ ان میں اکثریت میں جذبہ حب الوطنی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں پاکستانی جیلوں میں بند ہیں انکی مدد کی جائے اور انکو جیلوں سے نکلوا کر واپس انکے گھروں کو بھجوایا جائے کیونکہ انکے والدین اور عزیز و اقارب انکی عدم موجودگی میں بڑے کرب کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ پیرزادہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے بھی اپیل کی کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ مبذول کریں اور دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کریں یہ حکومت وقت کی ڈیوٹی ہے۔ نیز ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تا کہ نوجوان روزی کی تلاش میں بیرون ملک دھکے کھانے کی بجائے اپنے ملک میں اپنی روزی کما سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) شیخ القرآن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیرسرپرستی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیر اہتمام 21 دسمبر بروز بدھ قندفشاں میرج ہال میں عظیم الشان پروقاراجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ہوں گے، انتظامات کے سلسلہ میں حاجی ارشد جاوید اٹلی سے گجرات پہنچ گئے ہیں انہوں نے 12 مستحق فیملیوں سے ملاقات کی اور انہیں شادی کے دعوت نامے دیئے۔ اس کے علاوہ گجرات کی ممتاز شخصیات کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز حاجی ارشد جاوید کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں حاجی ارشد جاوید نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 12 اجتماعی شادیوں کے انتظامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم گجرات کی عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہماری تمام تر سروسز فلاح عوام کیلئے ہے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خدمت خلق کا دوسرا نام ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی برادری کو کہا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ۔ اس موقع پر پروفیسر مظہر حسین قادری، محمد یوسف جنجوعہ بھی موجود تھے۔ صحافی برادری میں عبدالستار مرزا، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، احسان چھینہ،سید نوید شاہ، عرفان حفیظ کھوکھر، اعجاز شاکر، ذوالفقار باجوہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) حضور ۖ کا میلاد دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ دی ایگزا سکول میں بھی محفل میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ بچوں کو حضور ۖ کے میلاد میں شامل کیا جا سکے اور وہ مدحت خیر الانعام کی سعادت حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ایلیٹ فورس ضیغم ثناء وڑائچ نے دی ایگزا سکول میں محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حضور ۖ کے اوصاف سے آگاہ کیا جائے اور انہیں سیرت نبوی ۖ کی تعلیم دی جائے تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ جس میں بچوں نے حضور ۖ کی مدحت بیان کی ہے۔ اس موقع پر والدین بھی موجود تھے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف نعمان علی نے حاصل کیا۔ حمد مہسونہ علی نے پیش کی۔ نعت رسول مقبول ۖ عبداللہ طارق ، نعمان حبیب ، رشماں جبیں، عرفہ فاطمہ ، قاسم علی، عبدالرحمٰن، عمیر حسن، اجوہ ساریہ، دانیال احمد، ایمان فاطمہ، فاطمہ سہیل، شہروز علی، میرب شہزادی، لائبہ بتول، عبدالرحمٰن، فیضان رضا، شمسہ نورین، ماہ رخ زارا، اویس علی، فیضان مبشر، انزا علی نے پیش کی جبکہ سیرت نبوی ۖ کے حوالے سے تقاریر فریدہ امجد، شاریہ بانو، اُسامہ شہزادی، حما س صدیق، زین العابدین، الیشبا اجمل، اُربا فاطمہ، تابش نعمان علی، حمزہ شہزادی، در ادن، داؤد عزیز و دیگر نے پیش کی۔ لنگر کا اہتمام کیا گیا اور دعا کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کینگرو میتھ مقابلہ جات میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے 5 میڈل حاصل کر کے گجرات کا نام روشن کر دیا ہے۔ گزشتہ روز دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں IKSC کی طرف سے انٹرنیشنل کینگرو سپیلنگ مقابلہ جات میں براؤنز میڈل حاصل کرنے والے حارث شہباز، علی حمزہ، منیب طارق، طلحہٰ جمیل اور سلور میڈل حاصل کرنے والے محمد طحہٰ کو میڈلز ، سرٹیفکیٹس اور سکول کی طرف سے اسناد اور شیلڈیں دی گئیں۔ اس موقع پر ان مقابلہ جات کی تیاری کرانے والے اساتذہ کو کیش پرائز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے سٹاف اور طلباء کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا جو کہ دن رات سکول کا نام روشن کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشن کے مطابق طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کا دورہ کیا تدریسی سرگرمیوں اور نئی اکیڈمک بلاک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ بوررڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض ، پرنسپل صباامتیاز ، چوہدری محمد زمان بھی موجود تھے ۔ انہوںنے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کنٹریکٹر کا تعمیراتی کام مقررہ وقت میں نہ مکمل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کنٹریکٹر کو خبردار کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کام مقررہ وقت میں مکمل نہ کیا گیا تو ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ٹیچرز کی بھرتی سو فیصد میرٹ پر کی جائے گی اور ٹیچرز کو جناح پبلک سکول کی طرح تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ کنٹورنمنٹ فنڈز سے غریب اور مستحق بچوں کو یونیفارم ، ٹیویشن فیس اور سکول فیس ادا کی جائے گی ۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنس کے ممبر چوہدری وسیم عارف نے کنٹورنمنٹ بورڈ کے فنڈ میں ایک لاکھ روپے کا چیک چیئرمین بورڈ آف گورنس /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو پیش کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھی کنٹورنمنٹ بورڈ کے فنڈ میں 50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی ) آل پنجاب قائداعظم فٹ بال ٹورنامنٹ لالہ موسیٰ ٹی ایم اے کھاریاں کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے ٹورنامنٹ 25دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس میں مختلف اضلاع سے 20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی نے کیا ۔ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ہونگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے صوبائی دارلحکومت کے425سرکاری ٹیوب ویلزکے صاف پانی کے پائپوں میں سنکھیا(زہر) کی خطرناک مقدار آنے کے انکشاف پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پینے کے سرکاری پانی میں سنکھیا کی خطرناک مقدار سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس پانی کے پینے کی وجہ سے خطرناک حد تک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ واسا کو پینے کے پانی میں آلودگی کی شکایات پنجاب حکومت نے نوٹس لیا تو معلوم ہوا کہ لاہور شہر کے425ایسے ٹیوب ویلز ہیں جن میں آرسینک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے شدہ معیار سے زیادہ ہے جو انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ عوام کو میٹروبس ،میٹرو ٹرین اور پلوں کی تعمیر سے زیادہ اہم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ضرورت ہے اس لیے پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور پرانی اور زنگ آلود پانی کی پائپ لائنوں کو ترجیح بنیادوں پر تبدیل کرے اور پانی کی پائپ لائنوں کو گندے پانی کے گٹروں سے دور رکھنے کے مناسب انتظامات کیے جائیںانہوںنے کہا کہ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ گندے پانی کے گٹروں میں سیوریج کے پائپ گذر رہے ہوتے ہیں جو زنگ لگنے سے لیک ہوجاتے ہیں اور پھر ان میں سیوریج کا گندا پانی داخل ہونے کا خدشہ رہتا ہے اس لیے گٹروںاور ان کے قریب سے گذرنے والی پائپ لائنوں کا بھی سروے کیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوسکے۔ ۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ علم و تعلیم کی بنیادوں پر قائم کامیاب معیشت دور حاضر کی ایک حقیقت ہے ۔ دور حاضر اختراع و جدت و ایجاد کے میدان میں مقابلہ کی دنیا ہے ۔ نوجوان طلبہ ہمارا قیمتی مستقبل اور قومی ترقی کی قوی امید ہیں۔ ٹیکنالوجی کا تیز تر فروغ میں نت نئی تبدیلیوں سے روشنا س کروا رہا ہے ۔ دور حاضر میں لیپ ٹاپ علم حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت نوجوان طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشنے کے لیے میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم موجودہ حکومت کا ایک عہد آفریں کارنامہ ہے ۔ چوہدری احسن اقبا ل نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے UOG سب کیمپس نارووال میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز II کے تحت ذہین ، ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امسال جامعہ گجرات کے سب کیمپس نارووال کے 122 طلباء و طالبات کو میرٹ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔چوہدری احسن اقبال نے اس موقع پ حکومت پاکستان کی جانب سے سب کیمپس نارووال کے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 بسوں پر مشتمل فلیٹ کی چابیاں بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیو م کے حوالہ کیں۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ذہین و محنتی طلبہ کی لیاقت کا اعتراف کرتے ہوئے میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ میں ایک صحت مند تعلیمی رجحان کی آبیاری ہے ۔ نوجوان طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کے لیے تیار کرنا اصلا ًپاکستان کی خدمت ہے۔جامعہ گجرات اپنے اغراض و مقاصد کو نہایت محنت ، عزم سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے ۔ طلبہ کو تعلیمی سہولتیں بہم فراہم کرتے ہوئے سمارٹ یونیورسٹی کا تصور اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے ۔ چوہدری احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ نوجوان طلبہ پر سرمایہ کاری قابل احسن اقدام ہے ۔ ہماری حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر نوجوان طلبہ کو نالج ورکر بنانے کے لیے خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کر رہی ہے ۔ انہی سرگرمیوں کی بدولت پاکستان اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا ای لانسنگ ملک بن چکا ہے ۔ اس ڈیجیٹل انقلاب کو کامیاب بنانے کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام کا دائرہ کار وسیع بنانے کی از حد ضرورت ہے ۔ نارووال میں جامعہ گجرات کے سب کیمپس کا قیام ایک انقلابی قدم ہے جو ہماے ضلع کی تقدید بدل دے گا ۔ڈائریکٹر UOG سب کیمپس صاحبزادہ فیصل خورشید نے کہا کہ ناروال سب کیمپس نے قلیل مدت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج دکھائے ہیں۔ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنا طلبہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ یہاں کے طلبہ لیاقت و ہنر کی دولت سے مالا مال ہیں۔ سب کیمپس کے طلبہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنے جوہر قابل کو آزمانے کے لیے تیار ہیں۔ سب کیمپس نارووال کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی آپریشنل کیا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر شیخ عبدالرشید نے کہا کہ روح عصر تعلیم سے وابستہ ہوتی ہے ۔ دور حاضر میں تعلیم قومی کامیابی کی کلید بن چکی ہے ۔ لیپ ٹاپ تقسیم کی اس تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان، خواجہ محمد وسیم بٹ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن ، ملک طارق اعوان ، رضا ثقلین کے علاوہ طلبا و طالبات کے والدین اور سول سوسائٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ ۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی )آمد رسول ۖ کی برکت سے گناہگاروں پر عذاب نہیں نازل ہوتا ۔ سابقہ امم گناہ کے بعد ہلاک ہو جاتیں ۔امتِ رسول ۖ کو گناہ کے بعد توبہ کا موقعہ میسر آتا ہے ۔میلاد النبی ۖ کی برکت سے ساری زمین پاک کر دی گئی ۔ ظلم کرنے والوں کو معاف کر دیا گیا ۔ طائف میں پتھر کھا کر لہو لہان ہونے والی پیغمبر امن ۖ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی التجائے بد عا پر فرمایا میں برباد کرنے کیلئے نہیں انسانوں کو آباد کرنے کیلئے آیا ہوں۔ ہادی بر حق حضرت محمد مصطفی ۖ نے دنیا کو دستور امن ، ضابطہ ٔ حیات معاشرتی و معاشی ضابطے اور قابل فخر کردار عطا فرمایا ۔ خون کے پیاسے خونی رشتوں میں پرو دیئے گئے ۔محبت و اخوت کی خوشبو سے عرب کا معاشرہ معطر ہو گیا ۔ قانون کی بالا دستی ہوئی ۔مجرم و محرم میں فرق واضح ہو گیا ۔ آج مقاصدِ ولادتِ پیغمبر آخر الزماں ۖ کا تقاضا ہے کہ ہم نئی نسل کو ایک پر امن ماحول میسر کریں ۔بے گناہ افراد کو قتل کر کے اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر قوم کے مستقبل کو تاریکی کی طرف دھکیلنے والے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان وچیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے آستانہ عالیہ قادریہ باماں کساناں اور کھرکھا سرائے عالمگیر میں منعقدہ عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر قاری اظہر اقبال، ماسٹر ادیب احمد ،حافظ محمد سعید چشتی،ساجد سلیم،چوہدری خالد محمود ،قیصر محمود چشتی ،حافظ مبشر احمد ، چوہدری سراج منیر ،سائیں محمد انور عمران ،کامران ریاض ،ریاض احمد ،پیر محمد عالم شاہ قادری قلندری، پیر محمد فضل احمد شاہ قادری قلندری،محمد عاصم بشیر اویسی، قاری عبد الحق ، ماسٹر رفاقت آف سٹھیالہ ،حاجی عبد الغنی اور دیگر نے بھی خطاب وہدیہ نعت پیش کیا ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ ولادت رسول ۖ سے دنیا امن کا گہوارہ بنی ۔ہمیں فرقہ واریت کے حصار کو توڑ کر تعلیمات رسول ۖ سے راہنمائی حاصل کر کے ایک مہذب اسلامی معاشرے کو تشکیل دینا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوںکافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر محمدانوربریارنے الائیڈ سکول سٹی وسوہدرہ کیمپس کے سالانہ سپورٹس گالاکے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین چوہدری محمدیوسف،ڈائریکٹرعرفان یوسف،پرنسپلزروبیل زاہرہ ،منزہ ندیم، ثنا ء الیاس،اقصیٰ ندیم سمیت طلباء وطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔انہوںنے کہا کہ کھیلوںکے فروغ سے نوجوان نسل کوگمرا ہی بے راہ روی کے سیلاب میںڈوبنے سے بچا یا جاسکتا ہے۔جوکھیلوںکوفروغ دیتے ہیںوہ انسانیت سے پیارکرنے والے ہوتے ہیں۔نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اپنے مستقبل کودرخشندہ بنا نے کے لئے ان کوکھیل کے میدانوںکی جانب راغب کرنا ہوگا۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می پنجاب کے امیرمیاںمقصوداحمدنے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ کاجہازپانامہ لیکس دلدل میںدھنس چکا ہے ،آف شوزکمپنیوںکاحساب نہ لیا گیا توسقوط ڈھاکہ بن جائے گا۔نوازشریف کااپنے موقف سے اظہار لاتعلقی پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ کابد نماداغ ہے۔پانامہ کیس پرسپریم کورٹ نے مایوس کیاتوعوام کے پاس جائینگے۔وہ دورہ وزیرآبادکے دوران اجتماع ارکان اورذمہ داران کے جائزہ اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرضلعی امیرڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھر،محمدمشتاق بٹ،ناصر محمودکلیر،وسیم شاہد اولکھ،عبد الوکیل علوی،صابر حسین بٹ،زمان حیدرچیمہ سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ کیس کے معاملات درست سمت میںجارہے ہیں۔کمیشن کے ٹی اوآرزسپریم کورٹ کود بتا ئے۔حکومت کااخلاقی جوازکتم ہوچکا کمیشن بننے کی صورت میںوزیراعظم سرکاری اختیارات چھوڑدیں۔حکومت جھوٹ کاسہارالے گی تومزید پھنسے گی ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کوٹی اوآرزپرایک موقف اختیارکرنا چا ہئے۔پاکستان اندرونی بیرونی بحرانوںسے دوچارہے یہاںوزیردفاع ہے نہ وزیرخارجہ ۔نظام کی تبدیلی میںکرپٹ سیاستدان حائل ہیں۔سیاست دانوںکی اداروںمیںمداخلت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے۔کرپشن کی دلدل سے نجات حاصل کرنے کے لئے اقدامات کویقینی بنانا ہوگا۔میاںمقصوداحمدنے کہا کہ شام میںقتل عام کی شدیدمذمت کی اورکہا کہ عالمی برادری شام میںحقو ق کی پامالی پرخاموشی توڑے سینکڑوںافرادکاقتل عام اقوام متحدہ کے منہ پرطمانچہ اوراسکے دوہرے معیارآئینہ دارہے۔آج کی دنیامیںبشار الاسداورجنرل سیسی جیسے ڈکٹیٹروںکی کوئی جگہ نہیں۔انہوںنے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوںنے معیشت کابیڑا غرق کردیا ہے۔کشکول توڑنے کے دعویداروںنے وطن کابچہ بچہ گروی رکھ دیا ہے۔انصاف کی حکمرانی قائم نہ کی گئی توملکی سلا متی خطرے میںپڑ جائے گی۔حکمرانوںسے نجات اوربرائی کوروکنے کے لئے کارکنان عوامی رابطہ مہم مضبوط کریں۔سراج الحق کی قیادت میںکوشحال اوراسلا می پاکستان بناکر دم لیںگے ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)سپورٹس مین زندگی کے ہرشعبہ میںمثالی کارکردگی کامظاہرہ کرتا ہے۔کھلاڑی اپنے شعبہ اورادارے کی نیک نامی کاباعث ہوتاہے۔وہ ہر کام چابکدستی اورکمال ہنرمندی سے کرتا ہے اوردوسروںکے لئے ایک مثال بنتا ہے۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے گورنمنٹ مولاناظفر علی خان پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر سائنس اورآرٹس کے اساتذہ کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ میںآرٹس ٹیم کی جیت پرکپتان پروفیسرظہیر عباس گل کی میچ اوراپنے شعبہ میںکارکردگی کوسراہتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسرزخالد محمودہنجرائ،نذیراحمداعوان،شیخ الیاس کامران،ثناء اللہ شیخ،مبشراحمدکھوکھر،سیدجنید الحسن بخاری،حافظ منیراحمد،عبد القدوس بٹ،علی رضا،سید رضا سلطان،ابراراکرم،ریاض احمدخاں،عاصم علی،ارشد بخاری،لیاقت نذیرودیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ مولاناظفر علی خان پوسٹ گریجوایٹ کالج گورنمنٹ سیکٹرمیںوزیرآبادکاواحد کالج ہے جس نے اپنی کارکردگی اوراعلیٰ معیارکے 50سال مکمل کرلئے ہیں۔ہماری کوشش اورجدوجہدکہ تحریک پاکستان کے عظیم راہنماکے نام سے منسوب اس ادارے کی پاکستان بھرمیںاپنی ایک پہچان ہواس ادارے کاتعلیمی معیارایک مثال ہے۔انہوںنے گولڈن جوبلی تقریبات کے ناظم پروفیسرنذیراحمداعوان،سید رضا سلطان،ابراراکرم،عمران رضا نقوی کوتقریبات میںبھرپورمعاونت کرنے پرتعریفی سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے اس امیدکااظہارکیاکہ وہ اپنی صلا حیتوںکواوربہتراندازمیںکالج کی بہتری کے لئے استعمال کرینگے بعدازاںانہوںنے پروفیسرظہیرعباس گل کوبیسٹ ٹیچرایوارڈآرٹس اساتذہ کرکٹ ٹیم کے بطورکپتان میچ جیتنے پر ٹرافی دی۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)معروف پراپرٹی ڈیلرمحمدایوب رحمانی ،صنعتکارمحمداشرف رحمانی کی ہمشیرہ مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میںتاجر برادری،سیاسی وسماجی تنظیموںکے عہدیداران،منتخب نمائندے،وکلائ،صحافی سمیت اہل علا قہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم مورخہ18دسمبربروز اتوارصبح9بجے جامع مسجد محمدیہ محمدپورہ گوندل پورہ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن پاسٹر انور شہزاد چیئر مین ہومن کیئر ٹرسٹ نے مشترکہ بیان میں نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب وائٹ ہاؤس کی تمام پاور کو امریکی صدر دنیا بھر میں تعلیم کو سو فیصد عام کیا جائے۔ صحت کی دولت کو پھلایا جائے ۔غربت کا سو فیصد خاتمہ کیا جائے۔ دنیا بھر میں امن کے پرچم لہرائیں جائیں اور بین مذاہب کے ڈائیلاگ کئے جائیں ۔پاسٹر انور شہزاد نے کہا کہ اب پوری دنیا ایک جہاز کی طرح ہے۔ اگر جہاز کے کسی حصے میں سراخ کیا جائے تو جہاز تباہ ہوجاتا ہے۔ اس جہاز کو بچانے کیلئے دنیا بھر کے حکمران اور دانشور علماء کرام بشپ صاحبان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر انسانیت کا درس دینا چاہئے او ر فلاح انسانیت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر کام کرنا چاہئے ۔اسی میں دنیا بھر کیاربوں انسانوں کی فلاح ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے اسٹیٹ بنک کی ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھنا ایٹمی پاکستان کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے ۔بڑھتے ہوئے قرضوںنے ملک کو مقروضستان بنادیا ہے اور اب تو ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی قرض اتارو ملک سنوار مہم شروع کی کشکول توڑنے کا دعویٰ کیا اور غیر ملکی اداروںسے مزید قرض نہ لینے کا اعلان کیا ۔موجودہ حکومت کے بڑھتے ہوئے قرضے کشکول توڑنے کے دعوئوں کی نفی ہے حکومت کا قرضوں کا کشکول تو نہیں ٹوٹا ہاں البتہ کشکول کا سائز ضرور بڑا ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک غیر ملکی قرضے170ارب سے بڑھ کر7ہزار 5سو ارب تک پہنچ گئے ہیںاگر حکومتی قرضے اسی طرح بڑھتے رہے تو قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلئے بھی حکومت کو قرض لینا پڑے گا اور ملک دیوالیہ پن کی طر ف گامزن ہوجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور( جی پی آئی)ملک بھر میں آج(18دسمبر بروز اتوار )”یوم فروغ عربی زبان ”منایا جائے گا۔پاکستان علماء کونسل کے تحت ملک بھر میں عربی زبان کے فروغ کیلئے اجتماعات اور سیمینارزہوں گے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا ایوب صفدر،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عربی زبان کے فروغ اور اشاعت کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جانی چاہئیں۔حکومت جس طرح چینی زبان کے فروغ کیلئے کوشش کررہی ہے اس سے زیادہ ضروری ہے کہ عربی زبان کی ترویج و اشاعت کیلئے اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے تحت آج ” لسان رحمت اللعالمین ۖ کانفرنس ” اسلام آباد میں ہوگی۔ جس میں وفاقی وزراء اور عرب ممالک کے سفراء شریک ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی( جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکمرانوں کی ترقی کا سفر تخت لاہور سے شروع ہوکر رائیونڈ محل پر جاکر ختم ہوتاہے باقی صوبوں کے ساتھ ان لوگوں نے ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے،عوام بھوک سے مررہی ہے اور حکمران بے نیازی کی چادر تان کر سورہے ہیں ۔ملک میں جہاں دیکھوں کرپشن کا شور ہے ،ملکی اداروں سے جب ہی کرپشن ختم ہوگی جب انہیں ایماندار حکمران نصیب ہونگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اس وقت نواز لیگ کے ساتھ چور مچائے شور والی سیاست میں مصروف ہے،ان دونوں جماعتوں کی اگر بات کی جائے تو ان جماعتوں کا وطیرہ قومی خزانے کا صفایا کرنااورعوام کو بے وقوف بناناہے ، افسوس عوام اس وقت فراڈیے حکمرانوں کے عتاب سہہ رہی ہے اس ملک لوگ گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے مہنگائی اور لوٹ مار سے دوچارہے ،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ یہ وزیراعظم کی بہادری ہے کہ وہ اس قدر لوٹ مار کے باوجود بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ کسی سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں ہیں مگر شاید وہ عوام کی طاقت سے لاعلم ہیں وہ نہیں جانتے جو عوام عزت سے اقتدار پر بٹھاسکتی ہے وہ زلت کے ساتھ اس کے نیچے سے اقتدار کی کرسی کھینچ بھی سکتی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بھی اس ملک کی عوام کو کچھ نہ دیاہے پنجاب میں نواز لیگ تو سندھ پیپلزپارٹی اپنا اثرورسوخ کھورہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکومتی وزیروں کی آئے روز کی پریس کانفرنسیں عوام کا وقت ضائع کرنے کے لیے ہیں جس میں صرف یہ جھوٹ ہی فرمایا جاتاہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزیر ایماندار اور دودھ کے دھلے ہیں اور باقی سب چور ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ کراچی( جی پی آئی))گزشتہ دنوں اسٹیل مل ملازمین کے حقوق کے لیے آوازاٹھانے پر گرفتارہونے والے تحریک انصاف کے جوائنٹ سیکر ٹری سندھ ڈاکٹر مسرور سیال کی جیل سے رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں ،عہدیداران اور اسٹیل مل یونین کے رہنمائوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پرپھولوں کو نچھاور کیا گیا۔رہائی کے بعد ملیر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مزدورں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی ۔ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کواسٹیل مل انتظامیہ کے کہنے پر گرفتارکیا گیا،ہمارے چار لوگوں کو پرسوں ہی رہا کردیاگیا تھا جب کہ مجھے جیل سے آج رہائی ملی ہے ،مجھے مزدوروں کے حقوق کے لیے آوازاٹھانے پر جیل جانا پڑا،پولیس نے بہت نارواسلوک کیا ،بڑے مجرموں کو سامنے بٹھا کر چائے پلائی جاتی ہے جبکہ ہمیں رات بھر آنکھوں پر کپڑاباندھ کر الٹالٹکائے رکھا اور بے جا تشدد کیا گیا میرے جسم اور چہرے پر زخموں کے نشان اس بات کا ثبوت ہیں کہ مجھے کس بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،انہوں نے کہاکہ اسٹیل مل انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ہمارے موقف سے نہیں ہٹاسکتے مزدور اپنا حق مانگ رہے ہیں اپنی محنت کاصلہ مانگ رہے ہیں ان کے گھروں میں بھوک اور پیاس کے ڈیرے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جب تک اسٹیل مل میں کیے تمام مطالبات پورے نہیں ہوجاتے جب تک یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے ہم اس تحریک کو اب ملک بھر میں پھیلادینگے اور مرحلہ وار احتجاج کرکے حکمرانوں کو ان کی غیرت یاد دلاینگے۔انہوںنے مزید کہا کہ جس روز مجھے گرفتار کیا گیااسی روز میری گاڑی بھی گھر سے اٹھالی گئی جس میں میری رقم اور کچھ قیمتی کاغذات بھی تھے جبکہ اس موقع پر میرے اہلخانہ کو بھی خوب ڈرایا دھمکایا گیااور گاڑی کو زاتی استعمال میں رکھ لیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔