کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کی جانب سے پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ یہ الگ بات ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں کی مفاد پرستی اور ہوس اقتدار کے باعث بھارت ماضی میں پاکستان کو دولخت کرنے میں کامیاب ہوگیا مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ دوبارہ اس کے مقدر میں ایسی کوئی کامیابی لکھی جاسکتی ہے جبکہ یہ بات بھی اسے یاد رکھنی چاہئے کہ بھارت میں آج تک ایسے کسی سورما نے جنم نہیں لیا جو افواج پاکستان کے عزم ‘ حوصلے ‘ ایثار اور حربی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسخیر کرسکے اور چونکہ پاکستان کی دفاع کا فریضہ افواج پاکستان انجام دے رہی ہیں اسلئے پاکستان کو دس ٹکڑوں میں بانٹنا تو درکنار اسے کسی بھی قسم کا دفاعی نقصان پہنچانا بھی بھارت کیلئے ممکن نہیں ہے۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور دفاعی و عسکری قوتوں کو راج ناتھ کے بیان کو محض بیان سمجھنے کی بجائے چانکیائی سیاست کے ماہر بھارتی بنئے کی فطرت جانتے ہوئے مثبت اقدامات کرنے اور راج ناتھ کے دھمکی آمیز بیان کا مو ¿ثر جواب دینے کی ضرورت ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران پر امریکی پابندیوں میں دس سالہ توسیع کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ فائیو پلس ون ممالک کیساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ایران امریکہ تعلقات میں بہتری آئی تھی ایران پر پابندیوں میں دس سالہ توسیع کے امریکی فیصلے سے نہ صرف اسے نقصان پہنچے گا بلکہ فائیو پلس ون ممالک کی عالمی ساکھ بھی برباد ہوجائے گی اور وہ وہ اپنا عالمی اعتبار کھوبیٹھیں گے ۔ گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں توسیع سے پاکستان کو بھی براہ راست نقصان پہنچے گا کیونکہ پاکستان و ایران کے درمیان کئی سارے منصوبے ان پابندیوں کے باعث تاخیر وکھٹائی کا شکار ہوجائیں گے اسلئے حکومت پاکستان کو بھی ایران پر امریکی پابندیوں میں توسیع کیخلاف آواز اٹھانی چاہئے ۔ گجراتی سرکار نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اوبامہ اپنی صدارت کی اختتامی مدت پر ایران پر پابندی میں توسیع جیسے امریکہ کیخلاف نفرت میںاضافہ کے ذریعے امریکیوں کیلئے مشکلات اور خطرات میں اضافہ کرنے والے اقدامات سے گریز کریں !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے چھٹی مردم شماری کرانے کی منظوری کومثبت اقدام قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی نے کہا کہ ہر دس سال مردم شماری آئینی تقاضہ اور حکومتی ذمہ داری ہے مگر اقتدار پر قابض استحصالی طبقات اپنے مفادات کیلئے طویل عرصہ سے اس آئینی تقاضے کی تکمیل سے گریزاں ہیں اور اب بھی اگر مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کرانے کی منظوری دی ہے تواس کا کریڈٹ عدلیہ کے عوامی مفادات کے فیصلوں و احکامات کو جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عدلیہ ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے جس کیلئے بروقت ‘ منصفانہ ‘ شفاف اور غیر جانبدارانہ مردم شماری اولین تقاضہ ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزہائی نیس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں سینئر سٹیزن کے اعزاز میں تقریب نظاری گرا ¶نڈ حیدری میںچیئرمین آغا خان سوشل ویلفیئر بورڈ کریم آبادشمس میگھانی کی صدارت میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آغا خان کونسل کریم آباد کے صدر عزیز فاضوانی تھے ۔تقریب میں ناظم آباد جماعت خانہ ‘ نظاری جماعت خانہ اور النور جماعت خانہ لے عہدیداران اور سینئر سٹیزنز کی بہت بڑی تعدادکے علاوہ پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کے چیئرمین امیر علی اسماعیلی عرف پٹی والا نے اپنی اہلیہ شاہ بانو اور جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں شرکاءتک ہزہائی نیس پرنس کریم آغا خان کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا جس میں انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ‘ دہشتگردی کیخلاف صف آرا ¿ افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی کامیابی اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کا اتحاد ‘ امن و اخوت کا درس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اسماعیلی کمیونٹی کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن ‘ اخوت و ایثار ہمارا شیوہ ‘خدمت ہمارا عزم اور ترقی و استحکام پاکستان ہمارا نصب العین ہے ۔