ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر سات حاجی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اہل علاقہ کو درپیش صحت اور دیگر مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، بہت جلد ملحقہ آبادیوں میں بھی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔
عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اپنی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں، مزید مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے لئے جلد گرانٹ کا اجراء ہوگا، مسائل حل کرنے میں کینٹ بورڈ حکام مکمل معاونت کر رہے ہیں جو ہمارے لئے نیک شگون ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آصف آباد میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے آصف آباد کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ درپیش تھا جسے حل کرنے کے لئے یہاں فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا تاکہ یہاں کے مکین صاف پانی کی سہولت سے فیض یاب ہو سکیں۔
انھوں نے کاہ کہ مسائل تو بے شمار ہیں لیکن انھیں حل کرنے کے لئے بھی وقت درکار ہے جس پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ مکینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں،انھوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ آئندہ منیر آباد میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا،جس سے احمد نگر کے مکین بھی مستفید ہونگے،انھوں نے کہا کہ ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، نعروں کی سیاست کا وقت گزر چکا وگ باشعور ہیں اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کون انکی بہتر خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور کون محض لولی پاپ کی سیاست کر رہا ہے ، ہم نے جو بھی الیکشن میں لوگوں سے وعدے کئے انھیں کما حکا ہو پورا کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں، اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038