سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کا جنرل اجلاس سرپرست ِ اعلیٰ چوہدری اللہ دتہ صابری مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا۔ تحصیل سرائے عالمگیر کیپرائیویٹ سکولز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جنرل ممبران نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے ایگزیکٹیو باڈی برائے سال 2016 کو جون 2017ء تک کام کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر کی جنرل باڈی کا اجلاس ایسوی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ جناب چوہدری اللہ دتہ صابری منعقد ہوا جس میںتحصیل سرائے عالمگیر کے پرایویٹ سکولز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں کافی غورو غوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سال 2016 کے تمام عہدے دران 31 دسمبر2016 کی بجائے 30 جون 2017 تک کام کرنے دیا جائے تا کہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل حل ہو سکیں، جنرل اجلاس میں فیصلہ کی گیا ہے کہ آئندہ الیکشن ہوگا اور تین سیٹوں پر الیکشن پینل کی صورت میں لڑنا ہوگا، پینل میں صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا الیکشن ہوگا جنکی فیس مبلع 10000 دس ہزار ہوگی۔ صدر کے لیے پانچ ہزار جنرل سیکرٹری کے لئے تین ہزار جبکہ فنانس سیکرٹری ے لئے دو ہزار روپے فیس ہوگئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ووٹ کا حق اسی سکول کو ہوگا جس کی سالانہ فیس مبلع ایک ہزار برائے سال 2017 جمع ہو گی۔