برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس اور دکھ ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ میں ایک ٹرک کی ٹکرسے نو افراد ہلاک اور پچاس سے زائدزخمی ہوگئے۔ حکام کا کہناہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ سوچا سمجھا حملہ تھا۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیرکے قتل کی بھی مذمت کی ہے۔
علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردانہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے ان واقعات پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشد د اور دہشتگردی کسی بھی صورت میں قابل تحمل نہیں۔
بے گناہ اور نہتے لوگوں پرحملے ہرگز قابل قبول نہیں۔ علی رضاسید نے اس موقع پرجرمنی کی حکومت، عوام اور خاص طورپر ان واقعے میں مارے جانے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
انھوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور دنیا کی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا اور اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہیں بلکہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔